BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 26، بلوچستان میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر

  • مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ترجمان پاک فوج
شائع اپ ڈیٹ

سیکورٹی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کے دوران 34 بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے(آئی ایس پی آر) نے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں بتائی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق 24 فروری کو خیبر پختونخوا میں چار الگ الگ جھڑپوں میں 26 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سامبازہ میں ایک آپریشن کے دوران دیگر آٹھ دہشت گرد بھی ہلاک کر دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل کے بندوبستی علاقے میں پاکستان اور افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کے گروہ کی حرکت کا پتہ لگایا۔

سیکورٹی فورسز نے اس گروہ سے مقابلہ کیا اور ایک دہشت گرد ہلاک کر دیا، جس کی شناخت آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق افغان شہری کے طور پر کی گئی۔

لکی مروت کے ضلع میں ایک الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھی فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے نرمی خیل میں بھی دو آپریشن کیے، جن میں 10 دہشت گرد غیر مؤثر ہوئے۔ شمالی وزیرستان کے ضلع میرعلی میں ایک اور جھڑپ کے دوران 12 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

ژوب کے ضلع سامبازہ میں پانچویں جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوئے، اور یہ مبینہ طور پر متعلقہ علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ باقی دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ”عزمِ استحکام“ کے وژن کے تحت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

Comments

200 حروف