BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کا ایشیا پیٹرولیم کی پائپ لائن استعمال کرنے کے لیے 20 سالہ معاہدہ

  • معاہدے کے تحت سنرجیکو ریفائنریز سے ڈیزل کی ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل تک ترسیل ممکن ہو سکے گی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری سنرجیکو پی کے لمیٹڈ (سی پی ایل) نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے ایشیا پیٹرولیم لمیٹڈ (اے پی ایل) کے ساتھ ہیڈ آف ٹرمز معاہدے کی توثیق کردی ہے۔ اس معاہدے کے تحت سنرجیکو 20 سال کی مجوزہ مدت کے لیے ایشیا پیٹرولیم کے 14 انچ پر مشتمل پائپ لائن سسٹم کو استعمال کرسکے گی۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معاہدے تحت سنرجیکو (سی پی ایل) کی ریفائنریز سے ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل تک ترسیل ممکن ہو سکے گی، جس سے آگے وائٹ آئل پائپ لائن (ڈبلیو او پی) سسٹم اور پورٹ قاسم پر واقع اسٹوریج ٹرمینلز تک رسائی حاصل ہوگی۔

معاہدے میں پائپ لائن کے ذریعے ترسیل کیلئے طے شدہ تجارتی اور ریگولیٹری فریم ورک (قانونی ڈھانچے) کی وضاحت کی گئی اور اس میں حتمی معاہدوں کی تکمیل پر غور کیا گیا ہے جو مخصوص پیشگی شرائط کی پاسداری سے مشروط ہیں، ان شرائط میں ضروری حکومتی اور ریگولیٹری منظوریوں کا حصول اور کنیکٹیویٹی کے عمل کی تکمیل شامل ہے۔

کمپنی کے مطابق مجوزہ انتظام کے نتیجے میں روڈ ٹرانسپورٹ پر انحصار کم ہوگا، جس سے سڑکوں پر ٹریفک دباؤ اور حادثات کے خطرات میں بھی کمی متوقع ہے۔

نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ یہ انتظام ریفائنری سے ٹرمینل تک براہ راست رابطے اور وائٹ آئل پائپ لائن سسٹم تک رسائی کے ذریعے سپلائی چین کی پائیداری میں بھی اضافہ کرے گا۔

سنرجیکو پی کے آئل ریفائننگ اور مارکیٹنگ کی صنعتوں میں عمودی طور پر مربوط ہے اور یہ اپنا خام تیل کا ٹرمینل بھی رکھتی ہے اور اسے خود ہی چلاتی ہے۔

کمپنی اپنی نصب شدہ صلاحیت کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بھی چلاتی ہے، اس کے علاوہ ملک میں خام تیل کے ذخیرہ کرنے والے سب سے بڑے ٹینک اور پیٹرول پمپس کا وسیع نیٹ ورک بھی اسی کی ملکیت ہے۔

سنرجیکو پاکستان میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی 1995 میں رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ اس سے قبل اسے بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

Comments

Comments are closed.