BR100 Decreased By (-0.96%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.88%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 56.30 Decreased By ▼ -0.44 (-0.78%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.19 (-0.7%)
BOP 33.12 Decreased By ▼ -0.56 (-1.66%)
CNERGY 10.12 Increased By ▲ 0.31 (3.16%)
DFML 17.93 Decreased By ▼ -0.59 (-3.19%)
DGKC 204.20 Decreased By ▼ -3.67 (-1.77%)
FABL 97.20 Decreased By ▼ -1.70 (-1.72%)
FCCL 52.80 Decreased By ▼ -0.72 (-1.35%)
FFL 16.28 Decreased By ▼ -0.40 (-2.4%)
GGL 23.58 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
HBL 300.69 Decreased By ▼ -3.70 (-1.22%)
HUBC 216.15 Decreased By ▼ -1.96 (-0.9%)
HUMNL 10.46 Decreased By ▼ -0.20 (-1.88%)
KEL 7.13 Decreased By ▼ -0.22 (-2.99%)
LOTCHEM 28.50 Decreased By ▼ -0.61 (-2.1%)
MLCF 93.27 Decreased By ▼ -2.23 (-2.34%)
OGDC 316.58 Decreased By ▼ -1.36 (-0.43%)
PAEL 41.00 Decreased By ▼ -0.83 (-1.98%)
PIBTL 16.29 Decreased By ▼ -0.21 (-1.27%)
PIOC 283.50 Increased By ▲ 3.49 (1.25%)
PPL 218.80 Decreased By ▼ -0.94 (-0.43%)
PRL 47.20 Increased By ▲ 2.61 (5.85%)
SNGP 105.39 Decreased By ▼ -2.10 (-1.95%)
SSGC 28.18 Decreased By ▼ -0.75 (-2.59%)
TELE 8.58 Decreased By ▼ -0.18 (-2.05%)
TPLP 12.20 Increased By ▲ 0.10 (0.83%)
TRG 59.00 Decreased By ▼ -1.03 (-1.72%)
UNITY 9.92 Decreased By ▼ -0.19 (-1.88%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کاروبار اور معیشت

ای سی سی نے نظرثانی شدہ بنیادی قیمتوں پر 5 لاکھ ٹن گندم کی فروخت کی منظوری دے دی

  • وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے زائد گندم کے ذخائر کو ٹھکانے لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے پاس موجود 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کو نظرثانی شدہ بنیادی قیمتوں پر مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں منعقدہ اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے زائد گندم کے اسٹاک کو ٹھکانے لگانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

ای سی سی کو بتایا گیا کہ اس سے قبل منظور شدہ قیمتوں پر گندم فروخت کرنے کی کوشش کم بولیوں کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ موجودہ اسٹاک کی صورتحال اور اس پر آنے والے بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر کمیٹی نے فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ کی بنیاد پر 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فروخت کی اجازت دی۔

نظرثانی شدہ قیمتوں کے تحت مقامی گندم کی بنیادی قیمت 4,150 روپے فی 40 کلوگرام اور درآمدی گندم کی قیمت 3,800 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

کمیٹی نے ختم شدہ ادارے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ(پاک پی ڈبلیو ڈی) کے تحت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے منصوبوں کے لیے 53 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی۔ یہ رقم پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو مخصوص جاری اسکیموں کے لیے منتقل کی جائے گی۔

مزید برآں ای سی سی نے سنیرجیکو پی کے لمیٹڈ کے ساتھ سیٹلمنٹ ڈیڈ پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا جائزہ لیا۔ یہ رپورٹ پیٹرولیم لیوی کی ادائیگی میں تاخیر کے حوالے سے ای سی سی کی سابقہ ہدایات پر جمع کرائی گئی تھی۔ تاہم کمیٹی نے اس ہدایت کے ساتھ یہ سمری واپس کر دی کہ آئندہ اجلاس میں اس پر مزید جامع پریزنٹیشن دی جائے۔

اجلاس میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف