BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

اب اسپنرز کا سامنا کرنا ہوگا، انگلینڈ کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو پاکستان کا چیلنج

  • انگلینڈ کی اسپن کے خلاف بے بسی عیاں، صاحبزادہ فرحان کا کڑا امتحان لینے کا اعلان
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کی غیر مستقل مزاج بیٹنگ لائن کو اسپن باؤلنگ کے کڑے امتحان کے لیے تیار رہنے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو سری لنکا کے اسپنرز کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم محض 146 رنز پر 9 وکٹیں گنوا کر شدید مشکلات کا شکار نظر آئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ منگل کی شب کینڈی کے اسی میدان پر پاکستانی اسپنرز بھی انگلینڈ کے لیے ایسی ہی صورتحال پیدا کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد پاکستان کے لیے یہ جیت ناگزیر ہے۔ شکست کی صورت میں انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، جبکہ پاکستان کو دیگر نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔ فرحان، جو 220 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں نے کہا کہ سری لنکا کے پاس ایک دو اسپنرز تھے لیکن ہمارے پاس پانچ ہیں جو انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان الیون میں فہیم اشرف کی جگہ ابرار احمد کی شمولیت کا امکان ہے۔ اگرچہ تاریخ انگلینڈ کے حق میں ہے، مگر صاحبزادہ فرحان پرامید ہیں کہ وہ جوفرا آرچر جیسے تیز باؤلرز کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

Comments

Comments are closed.