کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 37 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 37 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 144 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 51 ہزار356 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 7900 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 170 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 574 روپے ہوگئی۔


Comments