ایگری ٹیک لمیٹڈ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ سالانہ مرمتی کام (اے ٹی اے) کی تکمیل کے بعد پلانٹ کو گیس کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔
کمپنی نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اس پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ پلانٹ کو دوبارہ فعال کرنے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
ایگری ٹیک لمیٹڈ پاکستان میں 1959 میں پاک امریکن فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے نام سے قائم کی گئی تھی۔
کمپنی یوریا اور دانے دار سنگل سپر فاسفیٹ (جی ایس ایس پی) کھاد کی تیاری اور فروخت کے شعبے سے وابستہ ہے اور اس کی مصنوعات کھاد کی مارکیٹ میں تارا کے برانڈ نام سے فروخت کی جاتی ہیں۔


Comments