BR100 Increased By (0.14%)
BR30 Decreased By (-0.19%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کاروبار اور معیشت

فاسٹ کیبلز لمیٹڈ نے آئی پی او سے حاصل فنڈنگ سے توسیعی منصوبہ مکمل کر لیا

  • توسیع کے نتیجے میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے
شائع اپ ڈیٹ

فاسٹ کیبلز لمیٹڈ (ایف سی ایل) نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے مینوفیکچرنگ یونٹ میں پلانٹ اور مشینری کی توسیع کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا ہے جس کے لیے فنڈز انیشل پبلک آفرنگ (آئی پی او) سے حاصل کردہ رقم سے فراہم کیے گئے ہیں۔

لسٹڈ کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں اس معلومات کا انکشاف کیا ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس توسیع کے نتیجے میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے اور جدید ترین (اسٹیٹ آف دی آرٹ) مشینری شامل کی گئی ہے، جس سے آپریشنل کارکردگی، مصنوعات کے معیار اور پیداوار و فراہمی کے اوقات میں بہتری آئے گی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ توسیعی سہولتوں کے مکمل طور پر فعال ہونے کے ساتھ ہی، ایف سی ایل اب مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو زیادہ رفتار اور بھروسے کے ساتھ پورا کرنے، اپنی مسابقتی پوزیشن کو مضبوط بنانے اور اپنے اسٹیک ہولڈرز کے لیے پائیدار قدر پیدا کرنے کے لیے ایک مستحکم پوزیشن میں آ گئی ہے۔

ایف سی ایل کا آغاز ابتدائی طور پر 1998 میں ایک پارٹنرشپ (شراکت داری) کے طور پر ہوا تھا، جس کا نام ’فاسٹ کیبلز اینڈ کمپنی‘ رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں، 2008 میں اسے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹر کرلیا گیا۔

کمپنی کی بنیادی سرگرمی ہر قسم الیکٹرک وائرز، کیبلز اور کنڈکٹرز کی تیاری اور فروخت ہے۔

Comments

200 حروف