BR100 Increased By (0.97%)
BR30 Increased By (1.54%)
KSE100 Increased By (0.64%)
KSE30 Increased By (0.69%)
BAFL 58.50 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.34 Increased By ▲ 0.35 (1.03%)
CNERGY 8.17 Increased By ▲ 0.06 (0.74%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.79 Increased By ▲ 4.82 (2.5%)
FABL 89.89 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
FCCL 54.04 Increased By ▲ 1.21 (2.29%)
FFL 18.10 Increased By ▲ 0.15 (0.84%)
GGL 19.70 Increased By ▲ 0.73 (3.85%)
HBL 287.32 Increased By ▲ 1.82 (0.64%)
HUBC 215.55 Increased By ▲ 1.17 (0.55%)
HUMNL 10.91 Increased By ▲ 0.03 (0.28%)
KEL 8.15 Increased By ▲ 0.13 (1.62%)
LOTCHEM 27.55 Decreased By ▼ -0.34 (-1.22%)
MLCF 88.15 Increased By ▲ 1.64 (1.9%)
OGDC 323.27 Increased By ▲ 3.31 (1.03%)
PAEL 39.93 Increased By ▲ 0.51 (1.29%)
PIBTL 17.42 Increased By ▲ 0.75 (4.5%)
PIOC 270.50 Increased By ▲ 4.44 (1.67%)
PPL 231.50 Increased By ▲ 3.32 (1.45%)
PRL 35.00 Increased By ▲ 0.32 (0.92%)
SNGP 99.80 Increased By ▲ 0.62 (0.63%)
SSGC 27.15 Increased By ▲ 0.55 (2.07%)
TELE 8.66 Increased By ▲ 0.38 (4.59%)
TPLP 8.85 Increased By ▲ 0.63 (7.66%)
TRG 71.25 Increased By ▲ 1.54 (2.21%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

بیکو اسٹیل لمیٹڈ نے پیر کو بتایا ہے کہ اس کے بورڈ نے شمسی توانائی (سولر پراجیکٹ) میں سرمایہ کاری کے لیے کمپنی کی متحدہ عرب امارات میں قائم سسٹر کمپنی ’بیکو اسٹیل فیرس اینڈ نان فیرس میٹل ٹریڈنگ ایل ایل سی کے ساتھ فنڈنگ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا عمل شروع کردیا ہے۔

لِسٹڈ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔

کمپنی شمسی توانائی (سولر پاور) کے منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے بیکو اسٹیل فیرس اینڈ نان فیرس میٹل ٹریڈنگ ایل ایل سی کے ساتھ ایک آرمز لینتھ (آزادانہ کاروباری) سرمایہ کاری یا شراکت داری کا ڈھانچہ تشکیل دے رہی ہے۔

یہ اقدام کمپنی کی اس پالیسی کے عین مطابق ہے جس کے تحت منصوبے کو روایتی سود پر مبنی قرضوں کے بغیر مکمل کرنا اور اپنی شریعہ کمپلائنٹ (شرعی اصولوں کے مطابق) حیثیت کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

گزشتہ ہفتے کمپنی نے بتایا تھا کہ اس نے 5 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کا آغاز کردیا ہے جس سے ماہانہ اوسطاً 6 لاکھ کلو واٹ آور (یونٹ) بجلی پیدا ہونے کا امکان ہے۔

نوٹس کے مطابق سابقہ معلومات کے تسلسل میں کمپنی یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس کررہی ہے کہ منصوبے کی تعمیر اور اس پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔

پاکستان میں متبادل توانائی کے ذرائع کی طرف رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر شمسی توانائی جو گھریلو اور کاروباری شعبوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

Comments

200 حروف