BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترکیہ کو زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

  • وزیر اعظم سے ترکیہ کے زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر کے 4 رکنی وفد کی ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِاعظم شہباز شریف سے جمعرات کو اسلام آباد میں ترکیہ کے زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر ( ٹی یو ایم ای ) کے چار رکنی وفد نے ملاقات کی ہے، جس کی قیادت بورڈ کے چیئرمین عبدالقادر کاراگوز نے کی، تاکہ زراعت اور گلہ بانی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی جا سکے۔

ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے پاکستانی زرعی شعبے میں ترکیہ کی تکنیکی جدتیں اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرِاعظم کے دفتر (پی ایم او) کے بیان کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ” پاکستان ترکیہ کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت کے ذریعے اپنے مثالی بھائی چارے کے تعلقات کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے،“ اور مزید کہا کہ دونوں ممالک کے پاس عالمی غذائی ویلیو چین میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ قدرت نے پاکستان کو زراعت کے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، تاہم اس صلاحیت کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے انضمام کو لازمی قرار دیا۔

انہوں نے دوستانہ ممالک کے درمیان زراعت کے جدید طریقے اپنانے اور پیداوار بڑھانے کے لیے جامع حکمتِ عملی اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹی یو ایم ای کے بورڈ چیئرمین عبدالقادر کاراگوز نے وزیرِاعظم کو ان جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں بریفنگ دی جو ان کی کمپنی زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کی مضبوط خواہش ظاہر کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ان کے کاروباری حلقوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کے لیے ”راہنمائی کا مینار“ ثابت ہوتے ہیں۔

ملاقات میں ترکیہ کے سفیر ایران نیزیروغلو، نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ اور دیگر سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔

Comments

200 حروف