پاکستان
قازقستان کے صدر کل اپنے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
- دو روزہ دورے کے دوران صدر توکایف کی صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات اور بزنس فورم سے خطاب متوقع ہے
وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف منگل سے بدھ تک اپنے پہلے سرکاری دورے پرپاکستان پہنچیں گے۔
دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا جس میں کابینہ کے سینئر وزرا اور دیگر اعلیٰ عہدے دار شامل ہوں گے۔
دو روزہ دورے کے دوران صدر توکایف کی صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات اور پاکستان قازقستان بزنس فورم سے خطاب متوقع ہے۔
دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ دورہ یہ دورہ فریقین کو دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے، تعاون کو وسعت دینے، بالخصوص تجارت، لاجسٹکس، علاقائی اور عوامی روابط اور علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون کو بڑھانے کے لیے نئی راہوں پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک اہم اور بروقت موقع فراہم کرے گا۔


Comments