BR100 Decreased By (-0.63%)
BR30 Decreased By (-0.95%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.77 Increased By ▲ 0.14 (0.57%)
BOP 29.98 Decreased By ▼ -0.14 (-0.46%)
CNERGY 12.77 Decreased By ▼ -0.21 (-1.62%)
DFML 18.30 Increased By ▲ 0.81 (4.63%)
DGKC 184.90 Decreased By ▼ -2.32 (-1.24%)
FABL 93.49 Decreased By ▼ -0.22 (-0.23%)
FCCL 50.93 Decreased By ▼ -0.72 (-1.39%)
FFL 14.34 Decreased By ▼ -0.15 (-1.04%)
GGL 18.86 Decreased By ▼ -0.18 (-0.95%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 197.75 Decreased By ▼ -1.21 (-0.61%)
HUMNL 9.85 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.01 Decreased By ▼ -0.05 (-0.83%)
LOTCHEM 26.09 Decreased By ▼ -0.08 (-0.31%)
MLCF 89.28 Decreased By ▼ -1.95 (-2.14%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.94 Decreased By ▼ -0.30 (-0.85%)
PIBTL 14.18 Decreased By ▼ -0.53 (-3.6%)
PIOC 234.99 Decreased By ▼ -4.63 (-1.93%)
PPL 218.72 Decreased By ▼ -2.64 (-1.19%)
PRL 91.22 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 90.68 Decreased By ▼ -0.19 (-0.21%)
SSGC 23.10 Decreased By ▼ -0.20 (-0.86%)
TELE 7.49 Decreased By ▼ -0.12 (-1.58%)
TPLP 12.05 Decreased By ▼ -0.51 (-4.06%)
TRG 55.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.88%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

سانحہ گل پلازہ : سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ، چیف جسٹس ہائی کورٹ کو خط ارسال

  • غفلت برتنے پر ڈائریکٹر سول ڈیفنس (ساؤتھ) اور ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس معطل
شائع اپ ڈیٹ

سندھ حکومت نے کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تقریباً 80 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

جمعرات کو ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان اور کمشنر کراچی حسن نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر استدعا کی ہے کہ اس ہولناک آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے حاضر سروس جج مقرر کیا جائے۔

انتظامی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے تسلیم کیا کہ آگ بجھانے والی گاڑیوں (فائر ٹینڈرز) کو پانی کی فراہمی میں تاخیر ہوئی۔ نتیجے کے طور پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ہائیڈرینٹ انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت نے محکمہ سول ڈیفنس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہے۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ 2023 سے گل پلازہ کے متعدد سیفٹی آڈٹ کرنے اور ہنگامی انتظامات کی کمی پر دو نوٹس جاری کرنے کے باوجود محکمہ حفاظتی قوانین پر عملدرآمد کروانے یا خلاف ورزیوں پر کارروائی کرنے میں ناکام رہا۔

حفاظتی اور قانونی اقدامات کی اسی کمی اور غفلت کی بنا پر ڈائریکٹر سول ڈیفنس (ساؤتھ) اور ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ان سے قبل میونسپل کمشنر افضل زیدی کو بھی معطل کیا جا چکا ہے۔ یہ فیصلے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے سانحے کی سنگینی کے بارے میں بتایا کہ جب آگ لگی تو عمارت کے اندر 2,000 سے 2,500 افراد موجود تھے۔ اگرچہ زیادہ تر کو نکال لیا گیا یا وہ خود نکلنے میں کامیاب ہو گئے، لیکن 80 افراد اندر ہی پھنس کر رہ گئے اور دم توڑ گئے۔ انہوں نے کہا، ہم اس واقعے میں مکمل شفافیت چاہتے ہیں، حکومت نے کبھی خود کو جوابدہی سے بالاتر نہیں سمجھا۔

یہ اقدام سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کی جانب سے ایک دن پہلے کی گئی درخواست کے عین مطابق ہے۔ گورنر نے بھی سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو لکھے گئے ایک علیحدہ خط میں زور دیا تھا کہ غفلت اور قانونی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار افراد یا اداروں کے تعین کے لیے ایک آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے۔ گورنر کامران ٹیسوری نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی اعتماد کی بحالی اور مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام کے لیے شفاف انکوائری ناگزیر ہے اور انصاف کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

Comments

Comments are closed.