BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بھارت میں نپاہ وائرس کے دو کیسز، حکام کا صورتحال قابو میں ہونے کا دعویٰ

  • نِپا وائرس ایک خطرناک متعدی بیماری ہے جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی حکام نے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کے بعد بروقت اقدامات کے ذریعے صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق فوری نگرانی، لیبارٹری ٹیسٹنگ اور فیلڈ تحقیقات کے باعث وائرس کے پھیلاؤ کو محدود رکھنے میں مدد ملی۔

نِپا وائرس ایک خطرناک متعدی بیماری ہے جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق اس وائرس کی شرحِ اموات 40 سے 75 فیصد کے درمیان ہو سکتی ہے، جبکہ اس کے خلاف تاحال کوئی منظور شدہ ویکسین دستیاب نہیں۔

وزارت صحت کے بیان میں متاثرہ مریضوں کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز سے منسلک 196 افراد کا سراغ لگا کر ان کے ٹیسٹ کیے گئے، اور خوش آئند طور پر سب کے نتائج منفی آئے ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام ضروری حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

نِپا وائرس پہلی بار 1998 میں ملائیشیا میں سامنے آیا تھا جہاں یہ سور پالنے والے کسانوں میں پھیلا۔ بھارت میں اس وائرس کا پہلا بڑا پھیلاؤ 2001 میں مغربی بنگال ہی میں رپورٹ ہوا تھا۔ بعد ازاں 2018 میں کیرالہ میں کم از کم 17 افراد اس وائرس کے باعث ہلاک ہوئے، جبکہ 2023 میں بھی کیرالہ میں دو اموات ہوئیں۔

ماہرین کے مطابق اس بیماری کی علامات میں تیز بخار، قے، سانس کی تکلیف شامل ہیں، جبکہ شدید صورتوں میں دماغی سوزش، دورے اور کوما کی کیفیت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

Comments

Comments are closed.