BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

کسٹمز نے 2.31 ٹریلین روپے کی تاریخی محصولات (ریونیو) جمع کر لیں

  • گزشتہ سال کے مقابلے میں محصولات میں 20 فیصد اضافہ، کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی وصولی 48 فیصد تک بڑھ گئی، ممبر کسٹمز آپریشنز سید شکیل شاہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کسٹمز نے 2.31 ٹریلین روپے کی تاریخی ریونیو وصولی کا اعلان کیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 20 فیصد کا نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

بین الاقوامی کسٹمز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر کسٹمز آپریشنز سید شکیل شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ مینوئل (دستی) طریقہ کار سے مکمل ڈیجیٹل نظام کی طرف منتقل ہو رہا ہے، جس کا مقصد شفافیت کو بڑھانا اور تجارت کو سہل بنانا ہے۔

کسٹمز کی ڈیجیٹل پریزنٹیشن کے مطابق تمام شعبوں میں کارکردگی اور قانون کے نفاذ میں تیزی دیکھی گئی۔ مجموعی طور پر 2.31 ٹریلین روپے جمع کیے گئے، جبکہ کسٹمز ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں وصولی میں 48 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔

قانون نافذ کرنے کے محاذ پر پاکستان کسٹمز نے رواں سال 41 ارب روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا، جبکہ محکمے نے 3.85 ملین (ساڑھے 38 لاکھ) کنٹینرز کی کلیئرنس کا عمل کامیابی سے مکمل کیا۔

سید شکیل شاہ نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا براہ راست فائدہ باضابطہ معیشت کو پہنچا ہے۔ غیر قانونی تجارت پر گھیرا تنگ کرنے سے پیٹرولیم مصنوعات، ٹائروں اور ٹیکسٹائل کی قانونی درآمدات میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ یہ تبدیلی ان غیر قانونی ذرائع کے خلاف اسٹریٹجک کریک ڈاؤن کا نتیجہ ہے جو پہلے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے۔

ممبر کسٹمز آپریشنز نے محکمے کی جدید کاری کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان سنگل ونڈو اور ’فیس لیس (بلا واسطہ) کسٹمز سسٹم کی طرف منتقلی پر روشنی ڈالی۔ اس ڈیجیٹل تبدیلی کا مقصد انسانی مداخلت کو کم کرنا ہے، جس سے کرپشن کے خاتمے اور کاروبار کی رفتار میں بہتری کی توقع ہے۔

اہم اقدامات میں ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کا قیام اور کارگو کی نگرانی کے جدید نظام شامل ہیں، تاکہ ملک میں ’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘ (کاروبار میں آسانی) کو فروغ دیا جا سکے۔ قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام تر توجہ ڈیجیٹلائزیشن اور قانونی ذرائع سے تجارت کے فروغ پر مرکوز رہے گی۔

Comments

Comments are closed.