BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

آئی ایف سی کا پاکستان کی پیکیجز لمیٹڈ میں اپنے حصص کے کچھ حصے کی واپسی کا فیصلہ

  • درخواست پر غور و خوص 27 جنوری کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں پیپر اور بورڈ تیار کرنے والے سب سے بڑے ادارے پیکیجز لمیٹڈ (پی کے جی ایس) نے اپنے اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا ہے کہ اسے ورلڈ بینک گروپ کے رکن، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی جانب سے کمپنی کے واجب الادا ترجیحی حصص کے ایک حصے کی واپسی ( ریڈیمپشن ) کا نوٹس موصول ہوا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے پیر کو اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق پیکیجز لمیٹڈ کو واشنگٹن ڈی سی، امریکہ سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی جانب سے 23 جنوری 2026 کا ایک ریڈیمپشن نوٹس موصول ہوا ہے، اس نوٹس کے ذریعے آئی ایف سی نے اپنے پاس موجود 8,186,842 واجب الادا ترجیحی حصص/کنورٹیبل اسٹاک میں سے 20 لاکھ حصص کی واپسی (ریڈیم) کا مطالبہ کیا ہے جو اسے 25 مارچ 2009 کے سبسکرپشن معاہدے کے تحت جاری کیے گئے تھے۔

ریڈیمپشن نوٹس ایک ایسی اطلاع ہوتی ہے جس کے ذریعے سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ حصص جاری کرنے والا ادارہ میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے پہلے ہی ترجیحی حصص کو واپس خریدنے یا ان کی رقم ادا کرنے کے اپنے حق کا استعمال کر رہا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس درخواست پر غور و خوص 27 جنوری 2026 کو ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

سال 2019 میں آئی ایف سی نے پیکیجز لمیٹڈ میں 5 کروڑ ڈالر (50 ملین ڈالر) کی ایکویٹی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا تاکہ ایک ایسی سماجی طور پر ذمہ دار کمپنی کی حمایت کی جا سکے جو تقریباً 3,500 افراد کو بلاواسطہ اور تقریباً 27,000 افراد کو بالواسطہ روزگار فراہم کرتی ہے۔

Comments

200 حروف