BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ستارہ پیروکسائیڈ میں اہم تقرریاں، نئے سی ای او اور چیئرمین کا انتخاب

  • محمد بن عمران بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مقرر
شائع اپ ڈیٹ

ستارہ پیروکسائیڈ لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے بدھ کو کمپنی میں اہم تقرریوں کا اعلان کردیا۔

کیمیکل تیار کرنے والے ادارے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس بات سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں بتایا گیا کہ محمد بن عمران کو تین سال کی مدت کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں عمران غفور کو 3 سال کی مدت کے لیے کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا گیا ہے

ستارہ پیروکسائیڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق عمران غفور 15 سال سے زائد کا کاروباری تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز مکمل کیا اور بوسٹن یونیورسٹی اور لمز ( سے صنعت و تجارت، فنانس، مارکیٹنگ، مینجمنٹ اور لیڈرشپ کے متعدد کورسز کر رکھے ہیں۔

ستارہ گروپ آف انڈسٹریز کے علاوہ، وہ کئی قومی اور بین الاقوامی کاروباری تنظیموں کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں، جن میں ایف سی سی آئی، اپٹما اور اے پی سی ای اے شامل ہیں۔

ستارہ پرفائیڈ لمیٹڈ پاکستان میں کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کی گئی تھی۔

کمپنی کی بنیادی سرگرمی ہائیڈروجن پرفائیڈ اور ستارہ سیف (ڈس انفیکٹینٹ) کی تیاری اور فروخت ہے۔

Comments

Comments are closed.