BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

پاور ڈویژن عدالتی حکم کی خلاف ورزی کررہا ہے، ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی پر کے الیکٹرک نے اعتراض کردیا

  • پاور ڈویژن کے خطوط سے وابستہ ہدایات سندھ ہائی کورٹ کے جاری عبوری احکامات کی خلاف ورزی ہیں، کے الیکٹرک
شائع January 19, 2026 اپ ڈیٹ January 19, 2026 09:09am

کے الیکٹرک نے پاور ڈویژن کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی سے متعلق اقدامات کو سندھ ہائی کورٹ کے عبوری احکامات کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاور ڈویژن فوری طور پر ایسے تمام اقدامات اور ہدایات روک دے جو نظرثانی شدہ ٹیرف ڈٹرمینیشنز پر عملدرآمد کی بنیاد پر جاری کی جا رہی ہیں۔

اس سلسلے میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید مونس عبداللہ علوی نے پاور ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری پاور فنانس کو خط لکھا ہے جس میں اس موضوع پر گیارہ نومبر، یکم دسمبر اور پندرہ دسمبر 2025 کو بھیجے گئے کے الیکٹرک کے سابقہ خطوط کا حوالہ دیا گیا ہے۔ مونس علوی نے ڈپٹی سیکریٹری ٹی اینڈ ایس سید متین احمد کے خطوط کا بھی ذکر کیا جن میں کے الیکٹرک کی تازہ ترین خط و کتابت کا کوئی ذکر یا جواب شامل نہیں تھا۔

کے الیکٹرک نے اپنے پندرہ دسمبر کے مؤقف کو برقرار رکھتے ہوئے موقف اپنایا کہ وزارت توانائی کی جانب سے بھیجے گئے جوابات میں جو نکات پیش کیے گئے ہیں وہ پہلے ہی مکمل طور پر رد اور مسترد کیے جا چکے ہیں۔ کمپنی نے واضح کیا کہ اس کا قانونی اور معاہداتی مؤقف جوں کا توں برقرار ہے۔

کے الیکٹرک نے کہا کہ پاور ڈویژن کے خطوط سے وابستہ ہدایات سندھ ہائی کورٹ کے جاری عبوری احکامات کی خلاف ورزی ہیں، جو متعلقہ حکام کو توہین عدالت کے خطرے سے دوچار کرتی ہیں۔ کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ پاور ڈویژن کا یہ مؤقف کہ ٹی ڈی ایس معاہدے کی شق دو اعشاریہ ایک بی اس لیے قابل اطلاق نہیں کیونکہ ٹیرف پہلے ہی طے ہو چکا ہے، قانونی طور پر ناقابل قبول اور غلط تشریح پر مبنی ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق مذکورہ نظرثانی شدہ ٹیرف نہ صرف غیر نوٹیفائیڈ ہیں بلکہ عدالت میں زیر سماعت بھی ہیں، اس لیے ان پر عملدرآمد آرٹیکل کے تحت روکا جا چکا ہے۔ کے الیکٹرک نے نشاندہی کی کہ شق کے مطابق اگر عدالت روک لگائے تو ٹی ڈی ایس کلیمز سابقہ ٹیرف کی بنیاد پر فائل کیے جائیں، جس پر کے الیکٹرک مکمل طور پر عمل کر رہا ہے۔

کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ شق دو اعشاریہ چھ کے تحت ٹی ڈی ایس بیلنس رپورٹ یک طرفہ طور پر تبدیل نہیں کی جا سکتی، جبکہ وزارتِ توانائی کی جانب سے کی گئی ترامیم قانونی طور پر بے اثر ہیں۔ کے الیکٹرک نے وزارت توانائی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایسے تمام اقدامات ترک کرے اور خبردار کیا کہ کے الیکٹرک اپنے قانونی اور معاہداتی حقوق کے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف