BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.7%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.65%)
BIPL 24.75 Decreased By ▼ -0.21 (-0.84%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.15 Decreased By ▼ -0.64 (-1.21%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.19 Decreased By ▼ -0.37 (-1.89%)
HBL 303.50 Decreased By ▼ -2.60 (-0.85%)
HUBC 199.40 Decreased By ▼ -2.02 (-1%)
HUMNL 9.90 Decreased By ▼ -0.26 (-2.56%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.30 Decreased By ▼ -1.86 (-2%)
OGDC 313.75 Decreased By ▼ -2.98 (-0.94%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 221.70 Decreased By ▼ -5.21 (-2.3%)
PRL 91.32 Decreased By ▼ -1.70 (-1.83%)
SNGP 90.81 Decreased By ▼ -1.03 (-1.12%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 55.90 Decreased By ▼ -0.66 (-1.17%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی کارروائی، 51 کروڑ 53 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان اور منشیات ضبط

  • ایف بی آر کے مطابق برآمد کیے گئے کنسائنمنٹس میں غیر ملکی ساختہ منشیات (چرس)، چائنا سالٹ، سگریٹس اور مختلف الیکٹرانک اشیا شامل ہیں
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ مستونگ اور مانیخوا کے علاقوں میں انٹیلی جنس پر مبنی متعدد کارروائیوں ( آئی بی اوز) کے دوران 51 کروڑ 53 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان اور بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق برآمد شدہ کنسائنمنٹس میں غیر ملکی ساختہ منشیات (چرس)، چائنا سالٹ، سگریٹس اور مختلف الیکٹرانک اشیا شامل تھیں۔

ایف بی آر کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے کہا ہے کہ ” غیر قانونی اشیاء ضبط کرنے کی یہ کارروائیاں معتبر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئیں، جو کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی فعال کارکردگی پر مبنی حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ” یہ کارروائیاں پاکستان کسٹمز کے اسمگلنگ روکنے، غیر قانونی تجارت کے خلاف اقدامات کرنے اور قومی معیشت کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔ بلوچستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی بروقت معاونت اور موثر ہم آہنگی نے ان کارروائیوں کی کامیاب انجام دہی میں اہم کردار ادا کیا۔“

اسی دن جاری ایک اور بیان میں ایف بی آر نے بتایا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ( جے آئی اے پی )، کراچی پر پاکستان کسٹمز نے بین الاقوامی روانگی کے ٹرمینل پر مسافروں کی کلیئرنس کے دوران سونے اور غیر اعلان شدہ غیر ملکی کرنسی کی دو علیحدہ اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائیں۔

کل دس ایس ٹی بی سونے کی بارز/بیلینز وزن 100 تولہ اور غیر ملکی کرنسی $11,900 ضبط کی گئی۔ ایف بی آر کے مطابق دونوں کیسز کی مشترکہ مالیت تقریباً 5 کروڑ 68 لاکھ 20 ہزار روپے بنتی ہے۔

Comments

Comments are closed.