BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

اقوامِ متحدہ کے سربراہ گوٹیرس کا انتباہ: ’طاقتور قوتیں‘ عالمی تعلقات کو نقصان پہنچا رہی ہیں

  • یواین جنرل سیکریٹری نے برطانیہ کو اقوامِ متحدہ کے قیام میں اس کے فیصلہ کن کردار اور اس کی مستقل حمایت پر خراجِ تحسین پیش کیا
شائع اپ ڈیٹ

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس نے ہفتے کے روز لندن میں اقوامِ متحدہ کی پہلی جنرل اسمبلی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی تقریر میں خبردار کیا ہے کہ دنیا میں متعدد ” طاقتور قوتیں عالمی تعاون کو کمزور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں“۔

گوٹیرس، جن کا سیکرٹری جنرل کے طور پر عہدہ رواں سال 31 دسمبرکو ختم ہو رہا ہے، نے یہ انتباہ لندن کے میتھوڈسٹ سینٹرل ہال میں دیا، جہاں 10 جنوری 1946 کو 51 ممالک کے نمائندوں نے جنرل اسمبلی کے پہلے اجلاس کے لیے ملاقات کی تھی۔

ابتدائی اجلاس لندن میں منعقد ہوا کیونکہ اقوامِ متحدہ کا صدر دفتر نیویارک میں اس وقت تک تعمیر نہیں ہوا تھا۔

گوٹیرس نے برطانیہ کو اقوامِ متحدہ کے قیام میں اس کے فیصلہ کن کردار اور مستقل حمایت پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ 2025 ” بین الاقوامی تعاون اور اقوامِ متحدہ کے اقدار کے لیے انتہائی چیلنجنگ سال رہا۔“

انہوں نے کہا کہ ”ہم دیکھ رہے ہیں کہ طاقتور قوتیں عالمی تعاون کو کمزور کرنے کے لیے صف بند ہو رہی ہیں“، اور مزید کہا کہ ” ان ہنگامہ خیز ماحول کے باوجود ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔“

گوٹیرس نے سمندری حیاتیاتی تنوع سے متعلق ایک نئے معاہدے کو جاری پیش رفت کی مثال قرار دیا ہے۔

یہ معاہدہ قومی حدود سے باہر واقع سمندروں کے دو تہائی حصے میں سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور اس کے پائیدار استعمال کے لیے پہلا قانونی فریم ورک قائم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ” بین الاقوامی تعاون کی یہ خاموش کامیابیاں — روکی گئی جنگیں، قحط سے بچاؤ اور طے پانے والے اہم معاہدے — ہمیشہ سرخیوں میں جگہ نہیں پاتیں۔“

Comments

Comments are closed.