BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

احسن بن سعید نے راست پیمنٹس پاکستان کے سی ای او کا چارج سنبھال لیا

  • پلیٹ فارم کے صارفین کی تعداد اب 4 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بنیادی ڈھانچے (انفرااسٹرکچر) میں ایک اہم قائدانہ تبدیلی کے تحت احسن بن سعید نے راست پیمنٹس پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ سنبھال لیا ہے، یہ ادارہ اسٹیٹ بینک کی مکمل ملکیت میں کام کرنے والا ذیلی ادارہ ہے۔

راست پاکستان کا پہلا فوری ادائیگی کا نظام ہے جو افراد، کاروباری اداروں اور سرکاری اداروں کے درمیان فوری طور پر مکمل ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ممکن بنائے گا۔ پاکستان کا یہ جدید ترین فاسٹر پیمنٹ سسٹم چھوٹے پیمانے کی ریٹیل ادائیگیوں کو فوری (رئیل ٹائم) نمٹانے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور ساتھ ہی یہ مالیاتی صنعت کے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول کمرشل بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں، سرکاری اداروں اور فن ٹیک کمپنیوں (ای ایم آئیز اور پی ایس پیز) کو سستی اور ہمہ گیر رسائی فراہم کرے گا۔

پاکستان میں الیکٹرانک لین دین (ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز) کی شرح کم ہونے کی کئی وجوہات ہیں جن میں بینکنگ تک محدود رسائی، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے طریقوں پر اعتماد اور شعور کی کمی، مختلف سسٹمز کے درمیان باہمی رابطے کا فقدان، مشکل رسائی اور لین دین کی زیادہ لاگت شامل ہیں۔ پاکستان کا رئیل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم صرف بڑی مالیت اور کارپوریٹ لین دین کی فوری ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

گزشتہ ماہ یہ رپورٹ سامنے آئی کہ راست ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم نے اپنے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 3 ارب سے زائد ٹرانزیکشنز پروسیس کی ہیں جن کی کل مالیت تقریباً 80 ٹریلین روپے بنتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو راست کی پیش رفت پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران حکام نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم کے صارفین کی تعداد اب 4 کروڑ 80 لاکھ (48 ملین) سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ملک بھر کے 53 مالیاتی ادارے اب اس سسٹم کے ساتھ منسلک ہو چکے ہیں۔

Comments

Comments are closed.