BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.70 (4%)
DGKC 186.87 Decreased By ▼ -0.35 (-0.19%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.18 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1.05%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.07 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -1.33 (-1.46%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.15 Decreased By ▼ -2.21 (-1%)
PRL 91.60 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SNGP 90.76 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.94 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
دنیا

روس اور چین کو روکنے کے لیے امریکا کا گرین لینڈ کی ملکیت حاصل کرنے پر زور

اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو چین یا روس ایسا کریں گے، صدر ٹرمپ
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ امریکا کو گرین لینڈ کی ملکیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں روس یا چین کو اس پر قبضہ کرنے سے روکا جا سکے۔

وائٹ ہاؤس میں آئل کمپنیوں کے ایگزیکٹوز سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم گرین لینڈ کے بارے میں کچھ (اقدام) کرنے جارہے ہیں، چاہے وہ اسے پسند کریں یا نہ کریں۔ کیونکہ اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو روس یا چین گرین لینڈ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم روس یا چین کو اپنے پڑوسی کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے لیے گرین لینڈ کا حصول ناگزیر ہے، اگرچہ 1951 کے ایک معاہدے کے تحت جزیرے پر امریکی فوج پہلے سے موجود ہے، لیکن ان کے بقول ایسے معاہدے گرین لینڈ کے دفاع کی ضمانت دینے کے لیے کافی نہیں ہیں۔ 57,000 آبادی پر مشتمل یہ جزیرہ مملکتِ ڈنمارک کا ایک خود مختار علاقہ ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ آپ اپنی ملکیت کا دفاع کرتے ہیں، لیز (کرائے کے معاہدے) کا نہیں۔ اور ہمیں گرین لینڈ کا دفاع کرنا پڑے گا۔ اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو چین یا روس ایسا کریں گے۔

ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کے حکام گرین لینڈ کو امریکی کنٹرول میں لانے کے لیے مختلف منصوبوں پر غور کر رہے ہیں جن میں امریکی فوج کے ممکنہ استعمال اور گرین لینڈ کے عوام کو یکمشت مالی ادائیگی جیسے آپشنز بھی شامل ہیں تاکہ انہیں ڈنمارک سے علیحدگی اور ممکنہ طور پر امریکہ کے ساتھ شمولیت پر آمادہ کیا جاسکے۔

کوپن ہیگن اور یورپ بھر کی قیادت نے حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ اور دیگر وائٹ ہاؤس حکام کے ان بیانات کو حقارت سے مسترد کیا ہے جن میں گرین لینڈ پر امریکہ کے حق کا دعویٰ کیا گیا۔ امریکہ اور ڈنمارک نیٹو کے اتحادی ہیں اور باہمی دفاعی معاہدے کے تحت ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

منگل کو فرانس، جرمنی، اٹلی، پولینڈ، اسپین، برطانیہ اور ڈنمارک نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ گرین لینڈ اور ڈنمارک کے باہمی تعلقات سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار صرف گرین لینڈ اور ڈنمارک کو حاصل ہے۔

Comments

Comments are closed.