BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

نقصان والے فیڈرز سولر پر منتقل کرنے کی ہدایت

  • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پائلٹ پراجیکٹ پر کام فوراً شروع کیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف
شائع January 10, 2026 اپ ڈیٹ January 10, 2026 11:46am

ملک کے بحران زدہ توانائی شعبے میں اصلاحات کے لیے ایک بڑے اقدام کے طور پر وزیراعظم شہبازشریف نے سب سے زیادہ خسارے والے بجلی کے فیڈرز کو شمسی توانائی (سولر پاور) پر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ اس فیصلے کا مقصد مقامی کمیونٹیز اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے ملک کے توانائی کے بحران پر قابو پانا ہے۔

شمسی توانائی کے اقدام سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ یہ زیادہ خسارے والے فیڈرز مقامی کمیونٹیز اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے، یہ منصوبہ نہ صرف خسارے کو کم کرنے بلکہ طویل مدت میں زیادہ مستحکم بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں مددگار ہوگا۔

وزیراعظم نے عملی اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے ہائی لاس فیڈرز، خاص طور پر پشاور الیکٹریک سپلائی کمپنی ( پیسکو) اور کوئٹہ الیکٹریک سپلائی کمپنی (کیسکو) میں پائلٹ پروجیکٹس کے فوری آغاز کا حکم دیا۔ توقع ہے کہ یہ پائلٹ منصوبے ملک گیر اصلاحات کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے۔

وزیراعظم شریف نے اس اقدام کو گیم چینجر (حالات بدل دینے والا منصوبہ) قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مقامی کمیونٹی کی شمولیت اور صوبائی حکام کے ساتھ تعاون کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مقامی نمائندوں کے ساتھ فوری مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مقامی آبادی کے تعاون اور حمایت کے بغیر یہ منصوبہ ناکام ہوسکتا ہے۔

حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شمسی توانائی پر منتقلی سے کم لاگت اور ماحولیاتی طور پر پائیدار مائیکرو گرڈز بنیں گےجو کہ وہ جدید ترین حل ہیں جن سے نہ صرف قابلِ بھروسہ بجلی پیدا ہوگی بلکہ ملک کے بحران زدہ بجلی کی تقسیم کے نظام میں ہونے والے بڑے مالی نقصان کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے اس بات پر اصرار کیا کہ یہ منصوبہ آنے والے برسوں میں خسارے کو نمایاں طور پر کم کر دے گا۔

“منصوبے کی اصولی منظوری کے ساتھ ہی انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پائلٹ اسکیموں (آزمائشی منصوبوں) پر فوری کام شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام اب ہر صورت ہونا چاہیے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف