BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

اسرائیلی حملوں میں 5 بچوں سمیت 13 افراد شہید

  • دیگر حملوں میں بچے سمیت مزید دو فلسطینی شہید ہو گئے ، غزہ سول ڈیفنس
شائع اپ ڈیٹ

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا ہے کہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 5 بچوں سمیت کم از کم 13 افراد شہید ہو گئے، حالانکہ وہاں جنگ بندی (سیز فائر) نافذ ہے جس نے بڑی حد تک لڑائی کو روک رکھا ہے۔

ایجنسی کے ترجمان محمود بصل نے غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کو بتایا کہ جنوبی غزہ میں بے گھر افراد کے ایک خیمے پر ڈرون حملے میں تین بچوں سمیت چار افراد جان بحق ہوئے۔ ایجنسی نے مزید بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک 11 سالہ بچی شہید ہوئی، ایک اسکول پر حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ جنوب میں خان یونس کے قریب ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا۔

حماس کے زیرِ انتظام کام کرنے والے اس ادارے نے رپورٹ کیا کہ دیگر حملوں میں ایک بچے سمیت مزید دو غزہ کے رہائشی شہید ہوئے۔

محمود بصل کے مطابق جمعرات کی شام گئے غزہ شہر کے مشرقی علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں مزید چار افراد شہید ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ ہونے والے کئی افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو کام شروع کر دیا گیا ہے۔

بصل نے کہا آج صبح سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے، جو کہ جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Comments

Comments are closed.