کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 4438 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 4438 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 66 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 99 ہزار 658 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 66 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 236 روپے کی کمی سے 8361 روپے ہوگئی تھی۔


Comments