کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 92 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4,424 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 92 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4,424 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں بڑے اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 9 ہزار 200 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 888 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 98 ہزار458 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 267 روپے کے بڑے اضافے سے 8 ہزار 23 روپے ہوگئی۔


Comments