BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کاروبار اور معیشت

پی ایس ایکس سے اخراج: شیلڈ کارپوریشن اقلیتی حصص 465 روپے فی شیئر پر خریدے گی

  • خریداری کی قیمت کا تعین اسٹاک ایکسچینج کے ضوابط کے ریگولیشن 5.14.1 کے مطابق مقرر کی گئی
شائع اپ ڈیٹ

بیبی کیئر اور حفظانِ صحت کی مصنوعات تیار کرنے والے پاکستانی ادارے شیلڈ کارپوریشن لمیٹڈ (ایس سی ایل) نے کمپنی کے پیڈ اپ کیپٹل کے 5.37 فیصد کے مساوی 209,598 عام حصص خریدنے کی تجویز پیش کی ہے۔ کمپنی ان حصص کی خریداری 465.17 روپے فی شیئر کے حساب سے کرے گی۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب شیلڈ کارپوریشن (ایس سی ایل) نے جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے جس میں کمپنی کو اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ (فہرست سے خارج) کرنے اور اقلیتی شیئر ہولڈرز سے حصص کی خریداری کی منظوری دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خریداری کی قیمت کا تعین اسٹاک ایکسچینج کے ضوابط کے ریگولیشن 5.14.1 کے مطابق مقرر کی گئی ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں شیلڈ کارپوریشن نے اسٹاک مارکیٹ سے خود کو ڈی لسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی نے ڈی لسٹنگ کی درج ذیل وجوہات بیان کی تھیں:

  • کمپنی کے حصص کی لیکویڈیٹی نمایاں طور پر کم ہے، جہاں گزشتہ ایک سال کے دوران یومیہ تجارت کا اوسط حجم تقریباً 923 شیئرز رہا ہے۔
  • کمپنی کو گزشتہ دو مالی سال کے دوران خسارہ ہوا ہے۔
  • 2021 کے بعد سے کمپنی نے شیئر ہولڈرز کو کوئی منافع (ڈیوڈنڈ) ادا نہیں کیا ہے۔
  • کمپنی کی ڈی لسٹنگ سے (کاروباری) پیچیدگیوں میں کمی آئے گی اور انتظامیہ کو کمپنی کے بنیادی کاروبار پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے زیادہ وقت میسر آئے گا۔

کمپنی نے کہا ہے کہ مندرجہ بالا وجوہات کی بنا پر، اسپانسرز (مالکان) کا ماننا ہے کہ کمپنی کے اقلیتی شیئرہولڈرز کے بہترین مفاد میں یہی ہوگا کہ انہیں (سرمایہ کاری سے) باہر نکلنے کا ایک منصفانہ موقع فراہم کیا جائے۔

شیلڈ کارپوریشن کا مجاز شیئر کیپٹل 15 کروڑ روپے ہے جو کہ 10 روپے فی شیئر کے حساب سے ڈیڑھ کروڑ (15 ملین) عام حصص پر مشتمل ہے۔ اس میں سے 3.9 ملین روپے کی مجموعی برائے نام قدر کے 3.9 ملین عام حصص جاری کیے جا چکے ہیں اور ان کی مکمل ادائیگی ہو چکی ہے۔

اس رپورٹ کی تیاری کے وقت شیلڈ کارپوریشن لمیٹڈ کے شیئرز 488 روپے پر ٹریڈ ہو رہے تھے۔

شیلڈ کارپوریشن لمیٹڈ پاکستان میں 1975 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی تھی۔

کمپنی کی بنیادی کاروباری سرگرمی اورل ہائجین اور بچوں کی دیکھ بھال کی مصنوعات کی تیاری، تجارت اور فروخت ہے۔ شیلڈ کارپوریشن پاکستان کے 300 سے زائد قصبوں اور شہروں کی ضروریات پوری کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، کمپنی یورپ، ایشیا اور افریقہ میں بھی اپنی موجودگی رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں کئی کمپنیوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ ہونے کا انتخاب کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.