BR100 Increased By (0.7%)
BR30 Increased By (1.26%)
KSE100 Increased By (0.57%)
KSE30 Increased By (0.64%)
BAFL 55.80 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
BIPL 24.34 Increased By ▲ 0.26 (1.08%)
BOP 28.80 Increased By ▲ 0.22 (0.77%)
CNERGY 12.86 Increased By ▲ 0.15 (1.18%)
DFML 16.10 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 182.70 Increased By ▲ 1.09 (0.6%)
FABL 91.50 Decreased By ▼ -0.10 (-0.11%)
FCCL 52.05 Increased By ▲ 0.58 (1.13%)
FFL 14.06 Increased By ▲ 0.05 (0.36%)
GGL 20.24 Increased By ▲ 1.21 (6.36%)
HBL 288.22 Increased By ▲ 0.96 (0.33%)
HUBC 193.50 Increased By ▲ 1.99 (1.04%)
HUMNL 9.21 Increased By ▲ 0.09 (0.99%)
KEL 5.95 Increased By ▲ 0.01 (0.17%)
LOTCHEM 25.77 Decreased By ▼ -0.54 (-2.05%)
MLCF 90.55 Increased By ▲ 0.74 (0.82%)
OGDC 303.10 Increased By ▲ 3.36 (1.12%)
PAEL 33.80 Increased By ▲ 0.21 (0.63%)
PIBTL 13.70 Decreased By ▼ -0.02 (-0.15%)
PIOC 232.00 Increased By ▲ 0.94 (0.41%)
PPL 219.87 Increased By ▲ 2.40 (1.1%)
PRL 103.85 Increased By ▲ 4.66 (4.7%)
SNGP 90.30 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SSGC 22.98 Increased By ▲ 0.36 (1.59%)
TELE 7.20 Increased By ▲ 0.15 (2.13%)
TPLP 11.87 Increased By ▲ 0.05 (0.42%)
TRG 55.75 Decreased By ▼ -0.80 (-1.41%)
UNITY 8.10 Decreased By ▼ -0.37 (-4.37%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.02 (2.08%)
مارکٹس

خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی، سرمایہ کار روس یوکرین مذاکرات کی وضاحت کے منتظر

  • فروری کی ترسیل کیلئے برینٹ کروڈ کے سودے 2 سینٹ کی کمی سے 61.92 ڈالر فی بیرل پر آگئے
شائع اپ ڈیٹ

گزشتہ سیشن میں 2 فیصد سے زائد اضافے کے بعد منگل کو تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پچھلے سیشن میں یہ اضافہ روس کی جانب سے یوکرین پر صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کا الزام عائد کیے جانے کے بعد ہوا تھا، جبکہ اب سرمایہ کار یوکرین میں امن مذاکرات کے حوالے سے وضاحت کے منتظر ہیں تاکہ سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کا اندازہ لگایا جا سکے۔

فروری کی ترسیل کے لیے برینٹ کروڈ کے سودے (فیوچرز)، جن کی مدت منگل کو ختم ہو رہی ہے 2 سینٹ کی کمی کے ساتھ 61.92 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔

تیل کی تجارت میں زیادہ فعال مارچ کے سودے 5 سینٹ کی کمی کے ساتھ 61.44 ڈالر پر رہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 5 سینٹ کی کمی کے ساتھ 58.03 ڈالر پر آگئی۔

برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کے بینچ مارک گزشتہ سیشن میں 2 فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ بند ہوئے جس کی وجہ ماسکو کی جانب سے کیف پر صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کا الزام تھا جس نے تیل کی رسد (سپلائی) میں رکاوٹ کے خدشات کو جنم دیا ہے۔

کیف نے ماسکو کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امن مذاکرات کو نقصان پہنچانے کے لیے لگائے گئے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوتن کے ساتھ فون کال کے بعد کہا کہ مبینہ حملے کی تفصیلات سے وہ ناراض ہیں۔

جغرافیائی سیاسی کشیدگی، باوجود اس کے کہ ٹرمپ نے بار بار کہا کہ امن معاہدہ قریب ہو سکتا ہے، تیل کی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

ماریکس کے تجزیہ کار ایڈ میر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں مارکیٹیں یہ محسوس کر رہی ہیں کہ معاہدہ حاصل کرنا بہت مشکل ہوگا۔

Comments

Comments are closed.