BR100 Increased By (0.04%)
BR30 Increased By (0.04%)
KSE100 Increased By (0.11%)
KSE30 Increased By (0.08%)
BAFL 56.75 Increased By ▲ 0.28 (0.5%)
BIPL 24.86 Increased By ▲ 0.23 (0.93%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.89 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.88 Increased By ▲ 0.39 (2.23%)
DGKC 187.20 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
FABL 93.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.50 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
HBL 304.39 Increased By ▲ 0.61 (0.2%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.93 Increased By ▲ 0.08 (0.81%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.60 Increased By ▲ 0.43 (1.64%)
MLCF 90.96 Decreased By ▼ -0.27 (-0.3%)
OGDC 314.45 Increased By ▲ 1.06 (0.34%)
PAEL 35.10 Decreased By ▼ -0.14 (-0.4%)
PIBTL 14.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 238.07 Decreased By ▼ -1.55 (-0.65%)
PPL 220.90 Decreased By ▼ -0.46 (-0.21%)
PRL 91.30 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 90.80 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
SSGC 23.32 Increased By ▲ 0.02 (0.09%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.01 (-0.13%)
TPLP 12.68 Increased By ▲ 0.12 (0.96%)
TRG 55.76 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
UNITY 8.02 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
دنیا

ہمارا میزائل پروگرام دفاعی ، اس پر کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے ، ایران

  • میزائل پروگرام ملکی دفاع کے لیے تیار کیا ، نہ کہ کسی قسم کی گفت و شنید کے لیے ، ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

ایران نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اس کا میزائل پروگرام مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی بھی صورت میں مذاکرات کا موضوع نہیں بن سکتا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام ملک کی سرزمین کے دفاع اور ممکنہ حملوں کو روکنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، نہ کہ گفت و شنید کے لیے۔

اسرائیل نے جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کے بیلسٹک میزائلوں اور جوہری پروگرام کو اپنی سلامتی کے لیے دو بڑے خطرات قرار دیا تھا۔ اس جنگ کے دوران اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے اسرائیلی شہروں پر میزائلوں اور ڈرونز کے متعدد حملے کیے۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے مطابق اسرائیل کو خدشہ ہے کہ ایران جنگ کے بعد اپنے میزائل پروگرام کو دوبارہ منظم اور وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے، جسے روکنے کے لیے اسرائیل مزید حملوں پر غور کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو آئندہ دورۂ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ممکنہ فوجی آپشنز پیش کر سکتے ہیں۔

حالیہ جنگ میں اسرائیلی حملوں سے ایران میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل میں 28 افراد مارے گئے۔ امریکا نے مختصر طور پر اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔

Comments

Comments are closed.