BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
دنیا

اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام، ایران میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی

  • مذکورہ شخص کی شناخت 27 سالہ آرکیٹیکچر کے طالب علم عقیل کشاورز کے نام سے ہوئی ہے، ہیومن رائٹس گروپ
شائع December 20, 2025 اپ ڈیٹ December 20, 2025 02:10pm

ایرانی عدلیہ کی خبرایجنسی میزان کے مطابق ایران نے ہفتے کو ایک شخص کو پھانسی دے دی، مذکورہ شخص کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے اور ایرانی اپوزیشن گروپوں کے ساتھ روابط رکھنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

اسرائیل کے ساتھ کئی دہائیوں پر محیط جنگ میں الجھے ہوئے ایران نے اب تک ایسے متعدد افراد کو سزائے موت دی ہے جن پر اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس (موساد) کے ساتھ روابط رکھنے اور ملک کے اندر اسرائیلی کارروائیوں میں سہولت کاری کرنے کا الزام تھا۔

ایران ہیومن رائٹس گروپ نے ایکس پر بتایا کہ جس شخص کو سزائے موت دی گئی ہے، اس کی شناخت 27 سالہ آرکیٹیکچر کے طالب علم عقیل کشاورز کے نام سے ہوئی ہے۔

جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی باقاعدہ جنگ میں تبدیل ہوگئی، جب اسرائیل نے ایران کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں ایسی کارروائیاں بھی شامل تھیں جن میں موساد کے کمانڈوز کو ملک کی حدود میں گہرائی تک تعینات کیا گیا تھا۔

رواں سال اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزائے موت پانے والے ایرانیوں کے ساتھ اموات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور حالیہ مہینوں میں متعدد افراد کو موت کی سزا دی جا چکی ہے۔

Comments

200 حروف