BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

گیس سیکٹر میں اصلاحات: حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان روڈ میپ پر تبادلہ خیال

  • ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے اضافی مائع قدرتی گیس کے دیرینہ مسئلے کے حل پر پیٹرولیم ڈویژن کی کارکردگی کو سراہا
شائع اپ ڈیٹ

حکومتِ پاکستان اور ورلڈ بینک نے گیس کے شعبے میں اصلاحات کے لیے مجوزہ روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا، جس میں طویل المدتی پائیداری، کارکردگی میں بہتری اور ساختی تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازر کے درمیان ملاقات کے موقع پر گفتگو ہوئی۔

وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے اضافی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے دیرینہ مسئلے کے حل پر پیٹرولیم ڈویژن کی کارکردگی کو سراہا اور اسے ایک پیچیدہ چیلنج قرار دیا۔

انہوں نے گیس سیکٹر میں اصلاحات کے لیے ورلڈ بینک کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے شعبے میں اصلاحات اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی صلاحیت سازی کے لیے تعاون پر آمادگی ظاہر کی۔

وزارت نے بتایا کہ ورلڈ بینک پہلے ہی پیٹرولیم ڈویژن کے ساتھ مل کر گیس سیکٹر اصلاحات کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کر رہا ہے، جس میں گیس کے شعبے میں کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کمپنیوں کی ان بنڈلنگ سے متعلق آپشنز بھی شامل ہیں۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے حکومت کی کوششوں کو سراہنے پر ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مؤثر اور پائیدار پالیسی اصلاحات کی تشکیل میں بین الاقوامی شراکت داروں کی آرا نہایت اہم ہیں۔

انہوں نے گیس سیکٹر کی طویل المدتی پائیداری یقینی بنانے کے لیے ساختی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزارت کے مطابق وفاقی وزیر نے فضائی معیار میں بہتری کو بھی حکومت کی ترجیح قرار دیا اور کہا کہ ایندھن کے معیارات بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جس کے لیے پاکستان کی ریفائنریوں کو اپ گریڈ کرنا ضروری ہوگا۔

وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور پاکستان کے وسیع تر پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

Comments are closed.