BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے عہدیدار کی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف

  • حکومت ترقیاتی وسائل کو ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کے تحت مؤثر انداز میں بروئے کار لانے کی خواہاں ہے، احمد چیمہ
شائع اپ ڈیٹ

ایشین ڈیولپمنٹ بینک(اے ڈی بی) کے سینٹرل اینڈ ویسٹ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل لیا گوٹیئرز نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان کے علاوہ اقتصادی امور ڈویژن اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

احد چیمہ نے پاکستان کے ایک مستعد ترقیاتی شراکت دار کے طور پر ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی طویل المدتی اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے وفد کو حکومت کی میکرو اکنامک استحکام کی کوششوں اور جاری مالیاتی استحکام کے مرحلے پر بریفنگ دی، جس کا مقصد ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنا ہے۔

وفاقی وزیر نے مین لائن–ون (ایم ایل-ون) ریلوے منصوبے کے بروقت نفاذ کے لیے حکومت کے پختہ عزم پر زور دیا اور کہا کہ اس اہم سنگِ میل کے حصول کے لیے اے ڈی بی کی مسلسل معاونت نہایت اہم ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت ترقیاتی وسائل کو ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کے تحت مؤثر انداز میں بروئے کار لانے کی خواہاں ہے۔ وزیر اقتصادی امور نے اے ڈی بی اور ورلڈ بینک کی مشترکہ کوششوں کو بھی سراہا جو منصوبوں کے نفاذ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور منصوبہ جاتی تیاری کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی معاونت کر رہے ہیں تاکہ رقوم کی بروقت ادائیگی ممکن بنائی جا سکے۔

لیا گوٹیئرز نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے میکرو اکنامک بحالی اور مالیاتی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے ایم ایل-ون منصوبے کو حکومتِ پاکستان کی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اے ڈی بی اور حکومتی ٹیمیں قریبی رابطے کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بھی اے ڈی بی کی معاونت کو خراجِ تحسین پیش کیا، بالخصوص پاکستان میں اے ڈی بی کے ریزیڈنٹ مشن کے کردار کو سراہا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کے فروغ کے لیے باہمی تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.