BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
دنیا

امریکا نے برطانیہ کے ساتھ ٹیکنالوجی معاہدہ معطل کر دیا، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ برطانیہ پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی شراکت داری سے ہٹ کر دیگر تجارتی شعبوں میں بھی رعایتیں دے، رپورٹ
شائع December 16, 2025 اپ ڈیٹ December 16, 2025 02:22pm

امریکا نے برطانیہ کے ساتھ رواں سال کے آغاز میں طے پانے والے ایک اہم ٹیکنالوجی معاہدے کو معطل کر دیا ہے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور سول نیوکلیئر انرجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔ یہ بات فنانشل ٹائمز نے پیر کے روز رپورٹ کی۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے گزشتہ ہفتے اس معاہدے کو معطل کردیا۔ فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ برطانیہ پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی شراکت داری سے ہٹ کر دیگر تجارتی شعبوں میں بھی رعایتیں دے۔

امریکی حکام برطانیہ کی جانب سے نام نہاد نان ٹیرف رکاوٹوں پر پیش رفت نہ ہونے پر بڑھتی ہوئی مایوسی کا شکار ہیں۔ ان رکاوٹوں میں خوراک اور صنعتی مصنوعات سے متعلق قواعد و ضوابط، ریگولیٹری شرائط اور دیگر ایسے قوانین شامل ہیں جنہیں امریکا آزاد تجارت کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتا ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ برطانیہ ان معاملات میں زیادہ لچک دکھائے۔

رائٹرز فوری طور پر اس رپورٹ کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا، جبکہ وائٹ ہاؤس اور برطانوی حکومت نے بھی خبر شائع ہونے تک تبصرے کی درخواستوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ستمبر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کے دوران دونوں ممالک نے ایک مجوزہ ٹیک پراسپرٹی ڈیل پر اتفاق کیا تھا۔ اس معاہدے کا مقصد مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور سول نیوکلیئر توانائی جیسے جدید شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا تھا، تاکہ دوطرفہ معاشی تعلقات کو وسعت دی جا سکے۔

امریکا اس وقت برطانیہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جبکہ امریکی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں پہلے ہی برطانیہ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہیں۔ ان سرمایہ کاریوں کو برطانوی معیشت، روزگار اور جدید ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا جاتا ہے۔

تاہم اس معاہدے کی معطلی نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ممکنہ کشیدگی کے خدشات کو جنم دیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک صنعتوں میں مسابقت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اختلافات حل نہ کیے گئے تو اس کا اثر مستقبل کے دوطرفہ تعاون پر بھی پڑ سکتا ہے۔

Comments

200 حروف