BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

آرمی چیف کا جدید جنگ میں ٹیکنالوجیکل ایڈاپٹیبلیٹی کی اہمیت پر زور

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاری اور ٹریننگ کے معیارات کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو فارمیشنز کی آپریشنل ریڈینس اور جنگی تیاری کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز کا مشاہدہ کیا اور ایک ایڈوانسڈ سمیولیٹر ٹریننگ فیسلٹی کا معائنہ بھی کیا، جہاں انہوں نے جوانوں کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کی تعریف کی۔

جنگ کی بدلتی نوعیت کو اجاگر کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹیکنالوجیکل ایڈاپٹیبلیٹی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ جدید جنگ میں چستی، درستگی، صورتحال سے باخبر رہنا اور بروقت فیصلہ سازی ناگزیر ہو چکی ہے۔

افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے ان کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی دونوں نوعیت کے چیلنجز سے نمٹنے پر پوری طرح توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جن میں دشمن کی ہائبرڈ مہمات، انتہا پسند نظریات اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے تفرقہ انگیز عناصر شامل ہیں۔

اس سے قبل گوجرانوالہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا استقبال کور کمانڈر گوجرانوالہ نے کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.