BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پاک فوج کی اندرونی وبیرونی چیلنجز پر مکمل توجہ مرکوز ہے، فیلڈ مارشل

  • دور حاضر کی جنگی صورتحال میں فوری اقدامات، حالات سے متعلق آگاہی، بروقت فیصلے اور اہداف کو درست نشانہ بنانا ناگزیر، عاصم منیر
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاک فوج دشمن کی ہائبرڈ مہمات، انتہا پسندانہ نظریات اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے تفرقہ انگیز عناصر سمیت اندرونی اور بیرونی مسائل سے نمٹنے پرپوری توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہارچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے گیریژنز ک کے دورے کے موقع پر کیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے فارمیشن کے اعلی پیشہ ورانہ معیارات اور تیاری کی مجموعی حالت کو سراہتے ہوئے فیلڈ ٹریننگ مشق اور جدید تربیتی سہولت کا مشاہدہ کیا۔

تکنیکی موافقت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دور حاضر کی جنگی صورتحال میں فوری اقدامات، حالات سے متعلق آگاہی، بروقت فیصلے اور اہداف کو درست نشانہ بنانا ناگزیر ہے۔

افسروں اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران فیلڈ مارشل نے سخت تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قومی سلامتی کے لئے ان کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا۔

Comments

Comments are closed.