BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-1.34%)
KSE100 Decreased By (-0.72%)
KSE30 Decreased By (-0.72%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.65%)
BIPL 24.75 Decreased By ▼ -0.21 (-0.84%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.15 Decreased By ▼ -0.64 (-1.21%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.19 Decreased By ▼ -0.37 (-1.89%)
HBL 303.50 Decreased By ▼ -2.60 (-0.85%)
HUBC 199.40 Decreased By ▼ -2.02 (-1%)
HUMNL 9.90 Decreased By ▼ -0.26 (-2.56%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.30 Decreased By ▼ -1.86 (-2%)
OGDC 313.75 Decreased By ▼ -2.98 (-0.94%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 221.70 Decreased By ▼ -5.21 (-2.3%)
PRL 91.32 Decreased By ▼ -1.70 (-1.83%)
SNGP 91.25 Decreased By ▼ -0.59 (-0.64%)
SSGC 23.23 Decreased By ▼ -0.58 (-2.44%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.66 Decreased By ▼ -0.31 (-2.39%)
TRG 55.90 Decreased By ▼ -0.66 (-1.17%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

وزیرِ اعظم کا پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں کی سرمایہ کاری میں سہولت دینے کا حکم

  • امریکی معالجین نے ملکی شعبہ صحت کی ترقی میں شہباز شریف کے کردار کو سراہا
شائع اپ ڈیٹ

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت اقتصادی امور کے ماتحت اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کو ہدایت دی کہ وہ امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد معالجین کی جانب سے پاکستان کے طبی شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے متعلق تمام معاملات حل کرے۔

وزیراعظم نے امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کے وفد سے ملاقات کے دوران وزارت کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد پاکستان کے شعبۂ صحت میں سرمایہ کاری کے لیے قابلِ عمل روڈ میپ تیار کرکے پیش کرے۔

پاکستانی نژاد معالجین نے پاکستان کے شعبۂ صحت کی ترقی میں وزیراعظم شہباز شریف کی قائدانہ کاوشوں کو سراہا اور سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا

وزیر اعظم آفس کے مطابق ڈاکٹر سمیر شفیع کی سربراہی میں آنے والے وفد میں ڈاکٹر جواد شاہ، ڈاکٹر تجمل حسین، ڈاکٹر نعمان حیدر اور معروف سماجی شخصیت رانا زاہد امیر شامل تھے۔

وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور ڈاکٹر سعید اختر بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔

یاد رہے کہ وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے 26 جولائی کو بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شعبۂ صحت میں شراکت داری کے مواقع تلاش کریں۔

بیجنگ میں بواؤ فورم فار ایشیا (بی ایف اے) کے گلوبل ہیلتھ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان تعاون، جدت اور سرمایہ کاری کے لیے بے شمار مواقع پیش کرتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع جانچنے کی دعوت دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھا کہ پاکستان منافع بخش مواقع، آسان ضابطہ جاتی ماحول اور حکومتی حمایت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

Comments are closed.