BR100 Decreased By (-0.64%)
BR30 Decreased By (-0.95%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.77 Increased By ▲ 0.14 (0.57%)
BOP 29.98 Decreased By ▼ -0.14 (-0.46%)
CNERGY 12.76 Decreased By ▼ -0.22 (-1.69%)
DFML 18.30 Increased By ▲ 0.81 (4.63%)
DGKC 184.90 Decreased By ▼ -2.32 (-1.24%)
FABL 93.49 Decreased By ▼ -0.22 (-0.23%)
FCCL 50.94 Decreased By ▼ -0.71 (-1.37%)
FFL 14.34 Decreased By ▼ -0.15 (-1.04%)
GGL 18.86 Decreased By ▼ -0.18 (-0.95%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 197.50 Decreased By ▼ -1.46 (-0.73%)
HUMNL 9.85 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.06 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 89.29 Decreased By ▼ -1.94 (-2.13%)
OGDC 313.40 Increased By ▲ 0.01 (0%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.19 Decreased By ▼ -0.52 (-3.54%)
PIOC 234.99 Decreased By ▼ -4.63 (-1.93%)
PPL 219.00 Decreased By ▼ -2.36 (-1.07%)
PRL 91.30 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -0.17 (-0.19%)
SSGC 23.19 Decreased By ▼ -0.11 (-0.47%)
TELE 7.49 Decreased By ▼ -0.12 (-1.58%)
TPLP 12.05 Decreased By ▼ -0.51 (-4.06%)
TRG 55.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.88%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

امریکہ نے پاکستان کو انسدادِ منشیات کی کارروائیوں اور غیر قانونی ہجرت کو روکنے کے لیے ”مکمل تکنیکی امداد“ کی پیشکش کر دی

  • دونوں فریقین نے منشیات کی روک تھام اور انٹیلی جنس کے اشتراک میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ہفتہ کو انسدادِ منشیات اور سیکورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے ساتھ غیر قانونی ہجرت کو روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی ہے۔

ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے منشیات کی روک تھام اور انٹیلی جنس کے اشتراک میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ قائم مقام امریکی سفیر نے انسدادِ منشیات کی کارروائیوں اور غیر قانونی ہجرت روکنے کی کوششوں کے لیے مکمل تکنیکی امداد کی پیشکش کی۔

اس موقع پر وزیر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی غیر قانونی ہجرت کے حوالے سے واضح اور مضبوط پالیسی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر منشیات کی سمگلنگ کا پتہ لگانا سب سے اہم ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر جدید ترین اسکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان منشیات کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ افغانستان سے منشیات اب بھی کئی ممالک میں پہنچ رہی ہیں، جس سے نوجوان نسل کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسدادِ منشیات کے اقدامات کے لیے امریکی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کرے گا۔ وزیرِ داخلہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق جلد نیشنل نرکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر قائم کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) کی کارکردگی اور ملک بھر میں جاری آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ سالانہ انسدادِ منشیات مہم کے دوران 134 ٹن منشیات برآمد کی گئی، 2001 مشتبہ افراد بشمول 75 غیر ملکی شہری گرفتار کیے گئے، اور 12.797 ارب ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئی۔

مزید یہ کہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں 110 افغان شہری گرفتار کیے گئے اور 40,659 ایکڑ اراضی پوست کی فصل سے پاک رکھنے کے لیے خالی کرائی گئی ہے۔

امریکی عہدیدار نے این ایف کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں اور ”پاکستان طویل المدتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔“

ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل این ایف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، امریکی سفارت خانے کے نمائندے اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

Comments

Comments are closed.