BR100 Increased By (0.29%)
BR30 Increased By (0.37%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.50 Increased By ▲ 0.76 (1.34%)
BIPL 26.94 Decreased By ▼ -0.10 (-0.37%)
BOP 33.95 Increased By ▲ 0.27 (0.8%)
CNERGY 10.63 Increased By ▲ 0.82 (8.36%)
DFML 18.15 Decreased By ▼ -0.37 (-2%)
DGKC 209.50 Increased By ▲ 1.63 (0.78%)
FABL 99.50 Increased By ▲ 0.60 (0.61%)
FCCL 53.75 Increased By ▲ 0.23 (0.43%)
FFL 16.50 Decreased By ▼ -0.18 (-1.08%)
GGL 23.84 Increased By ▲ 0.27 (1.15%)
HBL 302.16 Decreased By ▼ -2.23 (-0.73%)
HUBC 219.25 Increased By ▲ 1.14 (0.52%)
HUMNL 10.52 Decreased By ▼ -0.14 (-1.31%)
KEL 7.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.68%)
LOTCHEM 29.87 Increased By ▲ 0.76 (2.61%)
MLCF 96.30 Increased By ▲ 0.80 (0.84%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 0.05 (0.02%)
PAEL 41.90 Increased By ▲ 0.07 (0.17%)
PIBTL 16.78 Increased By ▲ 0.28 (1.7%)
PIOC 297.01 Increased By ▲ 17.00 (6.07%)
PPL 220.44 Increased By ▲ 0.70 (0.32%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.30 Decreased By ▼ -1.19 (-1.11%)
SSGC 29.26 Increased By ▲ 0.33 (1.14%)
TELE 8.89 Increased By ▲ 0.13 (1.48%)
TPLP 12.56 Increased By ▲ 0.46 (3.8%)
TRG 60.26 Increased By ▲ 0.23 (0.38%)
UNITY 10.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.3%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

ترکیہ کی بڑی تعمیراتی کمپنی پاکستان کے انفرااسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں

  • وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی اچ ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات، پاکستان کے انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان سے ترکیہ کی معروف کمپنی اچ ہولڈنگ کے ٹرانسپورٹیشن اینڈ انفرااسٹرکچر گروپ کے اعلیٰ سطح وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیرہات سوؤکپنار کی قیادت میں استنبول میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وفد کو پاکستان کے انفرااسٹرکچر سیکٹر میں دستیاب وسیع سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک کے ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

عبدالعلیم خان نے عالمی شہرت یافتہ انفرااسٹرکچر کمپنیوں کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے قیام میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اشتراک سے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی اور معاشی ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

اچ ہولڈنگ کے وفد نے پاکستان میں مستقبل کے انفرااسٹرکچر منصوبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔ ملاقات اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ دونوں فریق قریبی رابطہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے بڑھتے ہوئے انفراسٹرکچر سیکٹر میں عملی تعاون کے مواقع تلاش کریں گے۔

واضح رہے کہ اچ ہولڈنگ ترکیہ کا ایک بڑا اور متنوع کاروباری گروپ ہے، جو 1969 میں قائم ہوا۔ یہ گروپ تعمیرات، انفرااسٹرکچر، توانائی، سیاحت اور صنعتی شعبوں میں نمایاں سرگرمیاں رکھتا ہے اور پل، موٹرویز، بندرگاہیں، ہوائی اڈے، اور توانائی کی پیداوار و تقسیم جیسے بڑے منصوبوں کی تعمیر کا وسیع تجربہ رکھتا ہے۔



Comments

Comments are closed.