BR100 Decreased By (-0.78%)
BR30 Decreased By (-1.57%)
KSE100 Decreased By (-0.74%)
KSE30 Decreased By (-0.73%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.50 Decreased By ▼ -4.95 (-2.57%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.26 (-1.77%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 304.90 Decreased By ▼ -1.20 (-0.39%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.90 Decreased By ▼ -0.26 (-2.56%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.21 Decreased By ▼ -0.25 (-0.94%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -3.73 (-1.18%)
PAEL 35.05 Decreased By ▼ -0.58 (-1.63%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 240.94 Decreased By ▼ -2.27 (-0.93%)
PPL 221.34 Decreased By ▼ -5.57 (-2.45%)
PRL 91.00 Decreased By ▼ -2.02 (-2.17%)
SNGP 90.95 Decreased By ▼ -0.89 (-0.97%)
SSGC 23.20 Decreased By ▼ -0.61 (-2.56%)
TELE 7.54 Decreased By ▼ -0.26 (-3.33%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.40 Decreased By ▼ -0.16 (-0.28%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

  • یکم دسمبر سے ڈیزل کی قیمت میں 6.50 روپے فی لٹر، پٹرول کی قیمت میں 4.15 روپے فی لٹر کمی متوقع، عارف حبیب
شائع اپ ڈیٹ

حکومت سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرے گی کیونکہ عالمی تیل کی کمزور مارکیٹیں اور ریفائن شدہ مصنوعات کی گرتی ہوئی قیمتیں کافی گنجائش پیدا کر رہی ہیں۔

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل)کی جانب سے جمعہ کو جاری تازہ ترین تخمینوں کے مطابق دونوں اہم ایندھن پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں کمی متوقع ہے جو دسمبر کے آغاز میں کار چلانے والوں اور کاروباری اداروں کے لیے ممکنہ ریلیف فراہم کرے گی۔

اعدادوشمار کے مطابق 17 سے 27 نومبر کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ برینٹ کی اوسط قیمت 63.43 ڈالر فی بیرل رہی جو 2.5 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 1.4 فیصد کمی کے ساتھ 59.04 ڈالر فی بیرل رہی۔

عرب لائٹ کی قیمت بھی 2.2 فیصد کمی کے ساتھ 65.61 ڈالر فی بیرل رہی۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت 2.7 فیصد کم ہو کر 74.32 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت 3.8 فیصد کمی کے ساتھ 88.76 ڈالر فی بیرل رہی۔

قیمتوں کے فارمولے کے مطابق یکم سے 15 دسمبر کے لیے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6.50 روپے کمی متوقع ہے جس کے بعد نئی قیمت تقریباً 271.94 روپے فی لٹر ہوگی جبکہ پچھلی قیمت 278.44 روپے تھی۔ اسی طرح، پٹرول کی قیمت میں 4.15 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے جس کے نتیجے میں نئی قیمت 261.30 روپے فی لٹر ہوگی جبکہ پچھلی قیمت 265.45 روپے تھی۔

عارف حبیب لمیٹڈ نے کہا کہ ہمارے تخمینوں کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6.50 روپے فی لیٹر کمی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 4.15 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے جو یکم دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔

بروکریج ہاؤس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بین الاقوامی تیل کی مارکیٹس میں کمزوری قرار دی جس کے تحت عرب لائٹ کی قیمت پچھلے پندرہ دن کے مقابلے میں 2.2 فیصد کم ہوئی۔

علاوہ ازیں ڈیزل اور پٹرول کے پروڈکٹ اسپریڈز میں بالترتیب 8 فیصد اور 6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 30 نومبر تک اپنی سمری وزارت خزانہ کو جمع کرانے والی ہے۔ اگرچہ حتمی اعلان میں ابھی تین دن باقی ہیں لیکن وسیع پیمانے پر توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت اس کمی کی منظوری دے گی۔

Comments

Comments are closed.