BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ملکی معیشت کی آئندہ پیش رفت کا محرک ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ہوگا ، ماہرین

  • ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری سے پاکستان ترقی کے نئے راستے کھول سکتا ہے ، پاکستان بزنس کونسل کی اعلیٰ سطح کانفرنس
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان بزنس کونسل کی اعلیٰ سطح کانفرنس ڈائیلاگ آن دی اکانومی میں ٹیکنالوجی اور تاجر رہنماؤں نے زور دیا کہ پاکستان کی اگلی بڑی معاشی پیش رفت ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال اور مضبوط ٹیک ایکسپورٹ ایکو سسٹم سے ہوگی۔

دو روزہ ایونٹ میں سینئر سرکاری حکام، ماہرینِ معاشیات، عالمی ترقیاتی اداروں، کارپوریٹ رہنماؤں اور پالیسی ماہرین نے شرکت کی، جہاں پاکستان کی معاشی صورتحال، علاقائی مواقع، ٹیکس اصلاحات، موسمیاتی لچک اور سرمایہ کاری و جدت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔

مکالمے کا مقصد اہم پالیسی ترجیحات پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا اور پائیدار و جامع ترقی کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کرنا تھا۔

یہ ایونٹ پی بی سی کے 20 برس مکمل ہونے کا سنگِ میل بھی ہے، جس نے پاکستان کے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور وزرا، پالیسی سازوں، ماہرینِ معاشیات، عالمی شراکت داروں اور کاروباری رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پروگرام کے ایک سیشن بعنوان ٹیکنالوجی اور اے آئی کے ذریعے معاشی خوشحالی میں ماہرین نے ڈیجیٹل جدت کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو پاکستان کی معیشت کو تیزی سے بدل رہی ہے۔

اس نشست کی نظامت ڈاکٹر علی حسنین نے کی، جبکہ پینل میں ابو بکر (سی ای او پی ایس ای بی)، فاطمہ اسعد سید (سی ای او ابیکَس گلوبل)، مونس رحمان (بانی و چیئرمین روزی، دکان، ریکروٹ اے آئی) اور صفوان شاہ (سی ای او و بانی پے ایکٹیو) شامل تھے۔

گفتگو کا محور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو تیز کرنا، آئی ٹی ایکسپورٹس کو مضبوط بنانا، اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے پیداواری صلاحیت، مالی شمولیت اور مسابقت میں اضافہ تھا۔

مقررین نے کہا کہ موزوں پالیسیوں، تربیت یافتہ افرادی قوت اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری سے پاکستان ترقی کے نئے راستے کھول سکتا ہے اور خود کو علاقائی ٹیکنالوجی حب کے طور پر منوا سکتا ہے۔

پاکستان کی معیشت اس مرحلے پر ہے جہاں شفافیت، پیشگی اندازے کے قابل اصلاحات اور اداروں کے درمیان بہتر تعاون ناگزیر ہو چکا ہے۔

اس پس منظر میں پی بی سی کی دو دہائیوں پر محیط شواہد پر مبنی پالیسی تجاویز نے مسابقت، سرمایہ کاری، پالیسی ہم آہنگی اور قومی ترقی میں ذمہ دار بزنس کے کردار سے متعلق مباحثے کی بنیاد فراہم کی۔

اپنے کلیدی خطاب میں پی بی سی کی چیئرپرسن ڈاکٹر زیلاف منیر نے کہا کہ پیداواری کاروبار قومی ترقی کی بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی کا انحصار شواہد پر مبنی پالیسی، استحکام اور طویل المدتی اصلاحات پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری ترقی کے لیے پیش بینی، منصفانہ پالیسی اور اعتماد ضروری ہیں، جو ایک مسابقتی معیشت کی بنیاد بنتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پائیدار ترقی کے لیے حکومت، کاروباری اداروں، تعلیمی شعبے اور سول سوسائٹی کے درمیان شراکت داری لازمی ہے۔

کانفرنس میں مالیاتی پالیسی، جغرافیائی حالات میں پاکستان کے ابھرتے کردار، مالیاتی ڈھانچے، موسمیاتی لچک اور مسابقت کی راہ میں حائل رکاوٹوں جیسے موضوعات پر بھی گفتگو کی گئی۔

Comments

Comments are closed.