BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ، دو اہلکا شدید زخمی

  • حملہ آور بھی فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

وائٹ ہاؤس کے قریب بدھ کے روز نامعلوم مسلح شخص کے حملے میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے، جبکہ حملہ آور بھی فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ ایک منظم اور گھات لگا کر کیا گیا حملہ تھا جس کی تفتیش دہشت گردی کے واقعے کے طور پر کی جا رہی ہے۔

تحقیقات کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت رحمان اللہ لیکنوال کے نام سے ہوئی ہے، جو 29 سالہ افغان شہری ہے اور واشنگٹن اسٹیٹ میں مقیم تھا۔ ایک عدالتی عہدیدار کے مطابق وہ 2021 میں افغانستان جنگ کے دوران امریکی افواج کی مدد کرنے والے افراد کے لیے مخصوص ویزا پروگرام کے تحت امریکا آیا تھا، تاہم اس کا ویزا ختم ہو چکا تھا اور وہ غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم تھا۔

واقعہ دوپہر تقریباً 2 بجکر 15 منٹ پر نیشنل گارڈ کے مغربی ورجینیا سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے ساتھ پیش آیا جو وائٹ ہاؤس کے قریب معمول کی نگرانی پر مامور تھے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص ایک موڑ سے نکل کر اچانک اہلکاروں پر فائرنگ کرنے لگا۔ جوابی کارروائی کے بعد دیگر گارڈ اہلکاروں نے اسے قابو میں کر لیا۔

فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا اور وفاقی و مقامی سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں موجود تھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں حملہ آور کو سخت سزا دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل گارڈ کی تعریف کی اور واشنگٹن میں مزید 500 اہلکار تعینات کرنے کا حکم دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں شدید افراتفری پھیل گئی، لوگ خوف کے باعث بھاگتے نظر آئے اور سڑکوں پر بدنظمی کا ماحول پیدا ہو گیا۔ بعض افراد نے بتایا کہ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو زمین پر پڑے دیکھا جبکہ طبی عملہ انہیں بچانے کی کوشش کرتا رہا۔

واضح رہے کہ نیشنل گارڈ اہلکار گزشتہ چند ماہ سے دارالحکومت میں تعینات ہیں، جس پر مقامی حکام اور بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی جاتی رہی ہے، تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

Comments

Comments are closed.