کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
- ایک تولہ سونا 8300، دس گرام 7116 روپے مہنگا
ملک بھر میں جمعرات کو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 83 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4207 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 8 ہزار 300 روپے کے ہوشربا اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7116 روپے بڑھ کر 3لاکھ 79 ہزار 854 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔
مزید برآں چاندی کی فی تولہ قیمت 228 روپے کے بڑے اضافے سے 5 ہزار 662 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.