BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاکستان نے ہمیشہ امن اور بات چیت کو ترجیح دی ، شہباز شریف

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کے دوران ملک کا بھرپور دفاع کیا ، جنگ جیتنے کے بعد بھی اصل مقصد حصول امن ہے ، وزیر اعظم
شائع اپ ڈیٹ

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہا ہے ،تاکہ مالی اصلاحات، ماحولیاتی مزاحمت اور سرمایہ کاری کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے اسلام آباد میں انٹر پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہماری کوششیں اس یقین پر مبنی ہیں کہ کوئی قوم تنہا خوشحال نہیں ہو سکتی اور ہماری تقدیریں ایک دوسرے سے مستحکم انداز میں جڑی ہوئی ہیں۔ پاکستان عالمی رابطے اور کثیر الجہتی تعلقات میں یقین رکھتا ہے۔

وزیر اعظم نے دنیا سے اپیل کی کہ وہ امن کے فروغ، پائیدار ترقی کی تکمیل اور اجتماعی تحفظ کو مضبوط بنانے میں متحد ہو۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اقوام مشترکہ کوششوں سے ایسا عالمی ماحول قائم کر سکتی ہیں جس کی بنیاد پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے امن کا علمبردار رہا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ امن اور سلامتی قومی اور علاقائی ترقی کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امن کی اہمیت اُس وقت سب سے زیادہ محسوس ہوتی ہے جب دنیا میں جاری تنازعات سامنے آئیں۔ پاکستان نے بھی براہ راست اور بالواسطہ اس طرح کے بحرانوں کا سامنا کیا، لیکن ہم امن قائم رکھنے کے اپنے عزم میں مستقل مزاج رہے۔

انہوں نے مئی میں بھارت کی غیر متوقع جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بہترین تیاری اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ زمینی اور فضائی کارروائیوں نے دشمن کے منصوبے ناکام بنائے اور پوری دنیا کو پاکستان کے عزم اور خودمختاری کے دفاع کی طاقت دکھائی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جنگ جیتنے کے بعد بھی اصل مقصد امن حاصل کرنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پائیدار امن خطے میں ترقی، رابطہ کاری اور خوشحالی کی کنجی ہے۔

پاکستان پرامن پڑوسیوں پر یقین رکھتا ہے اور اسی مقصد کے لیے کوشاں ہے، تاہم شدت پسند گروہ نہ صرف افغانستان بلکہ اس کے باہر بھی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے افغان سرزمین پر موجود ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے شمولیتی ترقی، اداروں کی مضبوطی اور نوجوانوں و خواتین کے بااختیار بنانے کے لیے کیے گئے اصلاحی اقدامات بھی اجاگر کیے۔

انہوں نے پارلیمانز کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کے پیش نظر کہا کہ پارلیمانی قائدین کو قانون سازی میں ایسے اقدامات شامل کرنے چاہئیں جو انسانی ترقی اور قومی سلامتی کو یقینی بنائیں۔

Comments

Comments are closed.