BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

بجلی اور گیس کے نرخ، ٹیکسٹائل کونسل کا واکوگ کی بنیاد پر سنگل ٹیرف کا مطالبہ

  • کراس سبسڈی کے خاتمے اور کمبائنڈ ہیٹ پاور پلانٹس کی ازسرِنو درجہ بندی پر بھی زور
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی) نے ویٹڈ ایوریج کاسٹ آف گیس (واکوگ) کی بنیاد پر سنگل ٹیرف متعارف کرانے، کراس سبسڈی کے خاتمے اور کمبائنڈ ہیٹ پاور پلانٹس کی ازسرِنو درجہ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیرِاعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر حسین شاہ کو ارسال کیے گئے ایک خط میں کونسل نے کہا ہے کہ برآمدی صنعتیں توانائی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی غیرموثریت اور پالیسی تضادات کے باعث سنگین مشکلات سے دوچار ہیں۔

کونسل کے مطابق بجلی گھروں اور سولر جنریشن کی غیرمنظم توسیع نے گرڈ کے استحکام کو متاثر کیا ہے، جب کہ اضافی صلاحیت کی فروخت کا موجودہ طریقہ کار مؤثر نہیں رہا اور فوری نظرثانی کا متقاضی ہے۔

گیس کے شعبے میں برآمد کنندگان پر متعدد بے ضابطگیوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ مثال کے طور پر کیپٹو پاور پر حالیہ عائد کردہ لیوی صرف پییک ٹیرف کی بنیاد پر غلط طریقے سے لگائی گئی ہے۔ اسی طرح کیپٹو آپریشن اینڈ مینٹیننس (او اینڈ ایم) چارج کو بلاجواز 1.65 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 4.31 روپے فی یونٹ کر دیا گیا ہے، جب کہ قرض کی ادائیگی سے متعلق سرچارج کا اطلاق بھی غیرمنصفانہ ہے کیونکہ یہ نیپرا کے منظور شدہ ٹیرف میں شامل نہیں۔

کیپٹو گیس پاور کی لاگت پہلے ہی 3,500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ چکی ہے جو لیوی سے پہلے ہی گرڈ سے مہنگی ہے۔ بجلی کے نرخ بھی اوسطاً 33.50 روپے فی یونٹ تک پہنچ گئے ہیں۔ پییک آور کے دوران بلند نرخوں نے مختلف شفٹوں پیداواری عمل کو شدید متاثر کیا ہے، جس سے مزدور غیر فعال، پیداوار کم اور اخراجات ناقص استعمال ہو رہے ہیں۔

اضافی پیداواری صلاحیت کے باوجود پییک ٹیرف کا برقرار رہنا نہ صرف تضاد پر مبنی ہے بلکہ معیشت کے لیے نقصان دہ بھی ہے۔

مزید برآں، 84,000 روپے فی ٹن فرنس آئل لیوی کے باعث برآمد کنندگان کو مجبوراً فرنس آئل بیرونِ ملک مقامی مارکیٹ سے کم نرخوں پر فروخت کرنا پڑ رہا ہے، جس سے صنعت اور قومی خزانے دونوں کو نقصان ہو رہا ہے۔

پی ٹی سی کے مطابق اُڑان پاکستان پروگرام کے تحت مالی سال 2028-2029 تک 60 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کے حصول کے لیے درج ذیل اقدامات ناگزیر ہیں:

(i) ویٹڈ ایوریج کاسٹ آف گیس (واکوگ) کی بنیاد پر سنگل ٹیرف متعارف کرایا جائے اور سبسڈی براہِ راست صارفین کو دی جائے۔ (ii) کسی بھی دوسرے شعبے کو کراس سبسڈی نہ دی جائے۔ (iii) پییک ٹیرف ختم کیا جائے کیونکہ ملک میں بجلی کی اضافی پیداوار موجود ہے اور اس کا بجلی کی فراہمی سے کوئی تعلق نہیں۔ (iv) کیپٹو پاور پر لیوی کا حساب صرف اوسط نرخوں کی بنیاد پر کیا جائے، نہ کہ پییک ٹیرف پر۔ (v) کمبائنڈ ہیٹ پاور پلانٹس کو کیپٹو پاور کے بجائے انڈسٹریل پروسیس کے زمرے میں شامل کیا جائے تاکہ کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔ (vi) فرنس آئل پر 84,000 روپے فی ٹن لیوی ختم کی جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.