کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے اضافے سے 4007 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے اضافے سے 4007 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 122 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 90 روپے کے اضافے سے 5112 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.