BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

سعودی عرب کی ایف 35 خریداری کی درخواست پینٹاگون میں اہم مرحلہ عبور کر گئی

  • ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کی 48 جدید ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنے کی درخواست پر غور کر رہی ہے ، امریکی ذرائع
شائع اپ ڈیٹ

ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کی 48 جدید ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنے کی درخواست پر غور کر رہی ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق یہ درخواست ممکنہ طور پر اربوں ڈالر کی دفاعی ڈیل ثابت ہو سکتی ہے۔

مذکورہ درخواست پینٹاگون کے کلیدی مرحلے سے آگے بڑھ چکی ہے، جس سے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے قبل اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

یہ فروخت مشرق وسطیٰ میں فوجی توازن کو متاثر کر سکتی ہے اور واشنگٹن کے لیے اسرائیل کی معیاری فوجی برتری کی تعریف کا امتحان ثابت ہو سکتی ہے۔

سعودی عرب نے اس سال ٹرمپ سے براہ راست درخواست کی تھی اور لمبے عرصے سے لاک ہیڈ مارٹن کے اس جدید طیارے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

پینٹاگون نے طیاروں کی ممکنہ فروخت پر مہینوں کام کیا اور معاملہ اب سیکریٹری دفاع کی سطح تک پہنچ گیا ہے، تاہم حتمی منظوری کے لیے کابینہ، صدر اور کانگریس کی اجازت ضروری ہے۔

ایف 35 چھپنے کی جدید ٹیکنالوجی کے حامل دنیا کے سب سے جدید لڑاکا طیارے ہیں۔ اسرائیل ایک دہائی سے اسے استعمال کر رہا ہے اور مشرق وسطیٰ کا واحد ملک ہے جس کے پاس یہ نظام ہے۔

سعودی عرب اپنی فضائی قوت کو جدید بنانے اور ایران اسے خطرات کم کرنے کے لیے خریدنا چاہتا ہے۔

اس اقدام سے سعودی عرب اور امریکہ کے دفاعی تعلقات میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے، مگر کانگریس کی جانب سے ممکنہ مخالفت بھی ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.