BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے ساتھ تعاون میں سنجیدگی سے بہتری لائے، تاکہ مغرب کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں رافیل گروسی نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد ایجنسی نے ایران میں تقریباً درجن بھر معائنے کیے ہیں، لیکن اسے اہم جوہری تنصیبات جیسے فردو، نطنز اور اصفہان تک رسائی نہیں دی گئی، جنہیں امریکا کی جانب سے بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

رافیل گروسی نے بتایا کہ اکتوبر میں ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کے قریب نقل و حرکت دیکھی گئی تھی، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہاں افزودگی کی سرگرمی جاری ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ رافیل گروسی بخوبی جانتے ہیں کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن نوعیت کا ہے اور انہیں اس حوالے سے بے بنیاد رائے نہیں دینی چاہیے۔

ایرانی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ نے اسرائیل کو حملے کا جواز فراہم کیا، جو اس وقت شروع ہوئے جب ایجنسی کے بورڈ نے ایران کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔

رافیل گروسی نے زور دیا کہ ایران اگر معاہدے کا رکن رہنا چاہتا ہے تو اسے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں عدم پھیلاؤ معاہدے کے اندر ہوں لیکن اس کی شرائط پر عمل نہیں کروں گا۔ جنگ کی صورت میں بھی ایران کسی مختلف زمرے میں نہیں آتا۔ بصورتِ دیگر، ایجنسی کو یہ کہنا پڑے گا کہ اس نے ایران کے جوہری مواد پر اپنی نگرانی مکمل طور پر کھو دی ہے۔

Comments

Comments are closed.