BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

پاکستان کی پیٹرولیم صنعت کو جولائی سے ستمبر 2025 کے دوران خام تیل اور تیار شدہ مصنوعات کی درآمد پر فی لیٹر 3 روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ سینرجیکو پاکستان کی حالیہ رپورٹ کے مطابق یہ نقصان روپے اور امریکی ڈالر کے تبادلے کی شرح میں ’’نمایاں فرق‘‘ کے باعث ہوا، جو ایک جانب مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں استعمال ہوئی اور دوسری جانب ادائیگی کے وقت لاگو کی گئی۔

کمپنی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم صنعت نے یہ مسئلہ حکومت کے سامنے اٹھایا ہے اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کے تعین کے فارمولے میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں تاکہ اس غیر ضروری نقصان سے بچا جا سکے جو مجموعی طور پر بھاری مالی بوجھ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

سینرجیکو پاکستان نے اپنی تفصیلی مالیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ تیل کے شعبے کو اس وقت ’’مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے فارمولے میں استعمال ہونے والی شرح مبادلہ اور درآمد شدہ خام تیل و مصنوعات کی ادائیگی کے وقت لاگو حقیقی شرح مبادلہ کے درمیان نمایاں فرق‘‘ کے باعث شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔ یہ رپورٹ 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے حوالے سے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو جمع کرائی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’موجودہ سہ ماہی کے دوران یہ فرق اوسطاً فی لیٹر 3 روپے رہا، جس کے نتیجے میں خام تیل یا پیٹرولیم مصنوعات کے ہر درآمد کنندہ کو نمایاں ناقابلِ وصول زرِ مبادلہ خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر نے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’تیل کی صنعت نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ قیمتوں کے تعین کے فارمولے میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں تاکہ کاروباری اداروں کو اس غیر معمولی تضاد کی وجہ سے بھاری نقصان نہ اٹھانا پڑے۔‘‘

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے خام تیل کی خریداری پر ادا کیے گئے ان پٹ ٹیکس کو ریفائن شدہ مصنوعات، بشمول پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل، پر سیلز ٹیکس سے منہا کرنے کی اجازت نہ دینے کے بعد صنعت کو اضافی لاگت برداشت کرنی پڑ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’’حکومت نے جولائی 2024 سے پیٹرولیم مصنوعات کو سیلز ٹیکس کے مقاصد کے لیے قابلِ ٹیکس اشیا سے خارج کر کے مستثنیٰ اشیا میں شامل کر دیا، جس کے نتیجے میں ان پٹ ٹیکس کی مناہی ہو گئی۔ اس کے جواب میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) نے مالی سال 2025 کے دوران غیر منہا شدہ سیلز ٹیکس کی وصولی اندرونِ ملک فریٹ ایکو لائزیشن مارجن ( آئی ایف ای ایم ) کے ذریعے منظور کی۔‘‘

کمپنی نے کہا ہے کہ ’’ہمیں امید ہے کہ حکومت فوری اور فیصلہ کن اقدامات اٹھا کر اس بڑے مسئلے کو حل کرے گی۔‘‘

سینرجیکو کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں فرنس آئل ( ایف او ) کی طلب متبادل توانائی ذرائع کی جانب منتقلی کے باعث نمایاں طور پر کم ہو چکی ہے۔

’’اس کے ساتھ ہی حکومت نے مقامی سطح پر فروخت ہونے والے فرنس آئل پر پیٹرولیم لیوی (پی ایل ) اور کاربن سپورٹ لیوی ( سی ایس ایل ) عائد کر دی ہے۔‘‘

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’’ان لیویز نے صارفین کے لیے لاگت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی طلب تقریباً ختم ہو گئی ہے اور ریفائنریوں کو زیادہ نقصان کے ساتھ فرنس آئل ( ایف او ) برآمد کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ نتیجتاً، مالی سال 2022 تک جہاں فرنس آئل کی برآمدات صفر تھیں، اب پیداوار کا 80 فیصد سے زائد حصہ برآمد کیا جا رہا ہے۔‘‘

کمپنی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ’’ہمیں امید ہے کہ حکومت ان لیویز کے منفی اثرات پر غور کرے گی اور اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرے گی۔‘‘

Comments

Comments are closed.