BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان کی ٹیکسٹائل کمپنی سیفائر فائبرز لمیٹڈ (ایس ایف ایل) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی سیفائر یو ایس اے ایل ایل سی میں 25 لاکھ ڈالر تک کی اضافی سرمایہ کاری کرے گی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جمعرات کے روز بھیجے گئے اعلامیے میں کمپنی نے بتایا کہ یہ نئی سرمایہ کاری کمپنی کی جانب سے مارچ 2025 میں کی گئی 50 لاکھ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کے بعد کی جا رہی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سیفائر فائبرز لمیٹڈ اب اپنی ذیلی امریکی کمپنی میں پہلے سے کی گئی 5,000,000 ڈالر کی سرمایہ کاری کے علاوہ مزید 2,500,000 ڈالر تک کی ایکویٹی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

کمپنی کے مطابق، یہ حکمتِ عملی پر مبنی سرمایہ کاری امریکہ کی مارکیٹ میں سیفائر فائبرز لمیٹڈ کی موجودگی کو مستحکم کرنے، منافع میں بہتری لانے، مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل کرنے اور اہم گاہکوں کے ساتھ قریبی روابط بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ قدم سیفائر فائبرز کی اس پالیسی کو ظاہر کرتا ہے جس کے تحت وہ بین الاقوامی منڈیوں، خاص طور پر امریکہ جو دنیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل مارکیٹوں میں سے ایک ہے میں اپنے عالمی کاروباری فٹ پرنٹ کو وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے۔

خیال رہے کہ مارچ 2025 میں کمپنی نے تمام ضروری کارپوریٹ اور ریگولیٹری منظوریوں کے بعد اپنی امریکی ذیلی کمپنی میں 5 ملین ڈالر تک سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

سیفائر فائبرز لمیٹڈ 1979 میں پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹر ہوئی تھی، اور اس کا بنیادی کام یارن، فیبرک اور گارمنٹس کی تیاری اور فروخت ہے۔

Comments

Comments are closed.