عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر کی کمی سے 4080 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 829 روپے کی نمایاں کمی سے 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو فی تولہ سونا 1800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 33 ہزار 662 روپے پر جاپہنچا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 27 روپے کی کمی سے 5097 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.