عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کی کمی سے 4115 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 71 ہزار 966 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 538 روپے کی کمی سے 437362 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5110 روپے پر برقرار رہی۔


Comments
Comments are closed.