BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے بدھ کے روز انکشاف کیا کہ ان کے ملک کے پاس 5,000 روسی ساختہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل موجود ہیں جو امریکی افواج کی ممکنہ کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکہ نے حالیہ ہفتوں میں بحرِ کریبین میں اپنے بحری جہاز اور اسٹیلتھ طیارے تعینات کیے ہیں، جنہیں واشنگٹن نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی قرار دیا ہے۔ امریکی فوج اب تک کم از کم آٹھ کشتیوں کو تباہ کر چکی ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ وینیزویلا سے امریکہ کی جانب منشیات لے جا رہی تھیں۔

دوسری جانب، وینیزویلا نے امریکی تعیناتی کو وینیزویلا حکومت کے خاتمے کی تیاری قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ واشنگٹن، نکولس مادورو پر منشیات کے کارٹیل چلانے کا الزام عائد کرتا ہے۔

ایک سرکاری تقریب میں فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے نکولس مادورو نے کہا کہ وینیزویلا کے پاس روسی ساختہ ایگلا-ایس میزائل موجود ہیں، جنہیں اہم فضائی دفاعی مقامات پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ امن برقرار رہے۔

یہ میزائل کم بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں اور انہیں امریکی فوجی سرگرمیوں کے ردِعمل میں کی گئی فوجی مشقوں کے دوران استعمال کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے کانگریس کو بتایا ہے کہ امریکہ لاطینی امریکہ کے منشیات فروش گروہوں کے ساتھ مسلح تنازعے میں ہے اور ان گروہوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا گیا ہے۔

علاقائی کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب کولمبیا نے اپنے سفیر کو واشنگٹن سے واپس بلا لیا، جب کہ کولمبیا کے بائیں بازو کے صدر گوستاوو پیٹرو اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان لفظی تنازع شدت اختیار کر گیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کارروائیوں سے سمندری اسمگلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے اور اب زمینی آپریشنز کے لیے بھی تیاری مکمل ہے۔

Comments

Comments are closed.